Novel Description
📚 ناول: وہ پگلی دل کی ملکہ ❤️
✍️ مصنفہ: حمیرا رباب چندا
📖 اشاعت: حنا ڈائجسٹ، جنوری 2010
📄 صفحات: 53
عمر کے فرق اور زبردستی طے ہونے والی شادی پر مبنی ایک ہلکی پھلکی، دلچسپ اور مزاح سے بھرپور کہانی! 😍🌸
سبحان اپنے دادا کا بے حد لاڈلا ہوتا ہے اور ملازمت کے سلسلے میں دوسرے شہر میں رہتا ہے۔ دادا جان اس کی مرضی جانے بغیر ہی اس کا رشتہ پلویشہ سے طے کر دیتے ہیں۔ 💍
پلویشہ ابھی میٹرک کی طالبہ ہوتی ہے اور اپنی معصومانہ حرکتوں کی وجہ سے ایک نٹ کھٹ سی لڑکی ہے۔ اس کی دو بہنیں ہیں، جن میں سے ایک شادی شدہ ہے۔ بہن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہونے کی وجہ سے والدین کو اس کے پاس جانا ہوتا ہے، لہٰذا روانگی سے پہلے وہ جلدی میں پلویشہ کی شادی سبحان سے طے کر دیتے ہیں۔ 🥰
شادی کے بعد دونوں کی زندگی میں خوبصورت نوک جھونک، مزاحیہ واقعات اور رومانوی لمحات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ سبحان اور اس کی شرارتی سی دلہن کی دلچسپ کیمسٹری کہانی کو مزیدار بنا دیتی ہے۔ 😂❤️
میری رائے میں یہ ایک منفرد، ہنستی مسکراتی اور دل بہلانے والی کہانی ہے۔ رومانوی ناولز کے شوقین قارئین اسے ضرور پڑھیں۔ خوبصورت ہیپی اینڈنگ کے ساتھ ایک پیارا سا ناول! 💕👩❤️💋👨
