Novel Description
📚 ناول: تیری راہ میں رہ گئے وے ❤️
✍️ مصنفہ: میمونہ خورشید علی
📖 اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، جنوری تا فروری 1999
👨🏫 Hero Teacher based, Forced marriage And After Marriage Most Romantic Story 🥰💕
جہاں داد ملک ایک سنجیدہ طبیعت کا نوجوان ہے۔ بڑے بھائی کی وفات کے بعد وہ اپنے گھر والوں پر زور دیتا ہے کہ اس کی شادی بیوہ بھابھی سے کر دی جائے تاکہ وہ اور اس کے بچے تنہا نہ رہیں۔ لیکن اس فیصلے پر والد سخت ناراض ہو جاتے ہیں اور بھابھی بھی جہاں داد کے اس ارادے کو پسند نہیں کرتیں۔ گھر کے حالات سے دل برداشتہ ہو کر وہ گاؤں چھوڑ کر شہر آ جاتا ہے۔
دوسری طرف زوباریہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی طالبہ ہے، جہاں جہاں داد بطور لیکچرار اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوتا ہے۔ زوباریہ کو اپنے استاد میں دلچسپی ہونے لگتی ہے، مگر اس کی شوخ اور کچھ بگڑی ہوئی عادتیں جہاں داد کو بالکل نہیں بھاتیں۔ 😁
دونوں کے درمیان ہونے والی دلچسپ بحثیں، ایک دوسرے کو تنگ کرنا اور مزے دار نوک جھونک کہانی میں خوب رنگ بھرتی ہے۔ شادی کے بعد ان کے رشتے میں محبت اور رومانوی لمحات بھی شامل ہو جاتے ہیں۔ 💗
ایک طرف سخت مزاج استاد اور دوسری طرف چنچل سی زوباریہ! 😍 ان دونوں کی کہانی پڑھنے میں واقعی لطف آتا ہے۔ رومانوی ناول پسند کرنے والوں کے لیے میری طرف سے ضرور پڑھنے کی سفارش۔ خوبصورت اختتام کے ساتھ ایک دلکش داستان! 🌹👩❤️💋👨
