Novel Lines
تو کیا تم مجھے طلاق نہیں دو گے۔”کیا۔”ازبک کو کرنٹ لگا۔ اس کا ہاتھ ہوا میں ہی رہ گیا تھا۔
“تم۔تمہارا دماغ ٹھیک ہے۔”وہ ناگواری سے بولا۔
“تمہاری مما نے کہا تھا کہ تم نفسیاتی مریض ہو۔” وہ پریشانی سے بولی تو ازبک متحیر سا سے دیکھتا رہا۔
“تمہیں کیا ہوا ہے تم ایسے کیوں برتاؤ کر رہی ہو۔”وہ خود پریشان ہوا۔
“میں تم سے طلاق مانگ رہی ہوں اور تم کہہ رہے ہو اس لفظ کو درمیان سے نکال دوں پھر ہمارے بیچ کیا بچے گا۔”وہ تلخ ہو کر وہاں سے اٹھی اور بیڈ تک گئی پھر وہاں سے اس نے اسے ایک فائل لا کر دی تو وہ چونکا۔ وہ طلاق نامہ تھا۔
“میں نے شادی اپنی ماں کی خوشی کے لیے کی تھی۔میں عام لڑکی کی طرح نہیں ہوں میں واددی کے علاوہ اگر کوئی رشتہ نبھا سکتی ہوں تو وہ صرف میری ماں کا رشتہ ہے میں شادی شوہر سسرال ان سب کو نہیں نبھا سکتی۔”وہ جھنجھلائی۔
“نبھانا نہیں آرہا تو طلاق لوگی۔”فائل میز پر پٹخ کر وہ اس کے مقابل آکھڑا ہوا۔
“بالکل لوں گی اتنے لوگوں کو تکلیف دینے کا کیا فائدہ ہے ویسے بھی میں وادی کی سردار ہوں میرے پاس وقت ہی کہا ہے کہ میں نے ایک کھڑاک پالوں۔تمہارے پاپا تمہاری بہنیں تمہاری مما مجھے پسند نہیں کرتی۔”
“تمہارے نزدیک میرے خاندان کی نفرت کی اہمیت ہے میری محبت کی نہیں۔” وہ متعجب ہوا۔
“کون سی محبت۔”اس نے استہزائیہ انداز میں کہا۔
“یہاں آنے سے پہلے میں جس ازبک خان کو جانتی تھی وہ صرف مجھے ٹارچر کر رہا تھا وہ ایک نفسیاتی مریض تھا۔”وہ چڑ کر بولی۔
Novel Description
📚 ناول: مجھے عشق ہے 💛
✍️ مصنفہ: عائشہ نور محمد
📖 حجاب ڈائجسٹ: دسمبر 2021 تا اپریل 2022
📄 صفحات: 125
👑 Feudal system based, Childhood Nikah, Hidden Nikah, beautiful and Different story
پلوشے اور ورشے جڑواں بہنیں ہیں۔ چہرے ایک جیسے ہونے کے باوجود دونوں کی شخصیت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ورشے قدرے ڈرپوک اور خاموش طبع ہے، جبکہ پلوشے بےخوف، بہادر اور غیر معمولی ذہانت کی مالک ہے۔ 💕 اپنے والد کی وفات کے بعد جب وادی کی سرداری چچا کے حوالے کر دی جاتی ہے تو پلوشے اس فیصلے کو دل سے قبول نہیں کرتی۔ اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے والد کی جگہ سرداری سنبھالے، لیکن اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کا لڑکی ہونا بن جاتا ہے۔
دوسری طرف چچا اپنے بیٹے کی شادی پلوشے سے کروا کر اسے اپنے قابو میں رکھنا چاہتے ہیں، مگر پلوشے کی والدہ اس کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ایسا قدم اٹھاتی ہیں جو کہانی کو بالکل نیا رخ دے دیتا ہے۔ وہ خاموشی سے فون پر اپنی بیٹی کا نکاح اپنے بھانجے سے کروا دیتی ہیں، جو برسوں پہلے وادی چھوڑ کر شہر جا چکا ہوتا ہے۔ 💍
پلوشے کی اپنی بہن کی بچپن میں ہونے والی شادی کی کہانی بھی ناول میں ایک خوبصورت پہلو شامل کرتی ہے۔ 🌷
اپنے مقصد کے حصول کے لیے پلوشے ایسی حکمت عملی اختیار کرتی ہے کہ بالآخر اسے شہر کی یونیورسٹی جانے کا موقع مل جاتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ازبک سے ہوتی ہے، جو ایک سیاستدان ہے۔ دونوں کی ملاقاتوں کے ساتھ کہانی میں نئے راز، دلچسپ موڑ اور کئی حیران کن انکشافات سامنے آتے ہیں۔ ❤️
اس ناول کی سب سے خوبصورت بات پلوشے کا مضبوط اور بےباک کردار ہے۔ وہ حالات کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے اپنی پہچان بنانے اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ دوسری جانب ہیرو کی محبت اور دیوانگی بھی پڑھنے کے قابل ہے۔ 🥰
✨ اگر آپ روایتی رومانوی کہانیوں سے ہٹ کر سرداری سیاست، خاندانی سازشوں، خفیہ نکاح، سسپنس اور ایک نڈر ہیروئن پر مبنی ناول پڑھنا چاہتے ہیں تو مجھے عشق ہے ضرور پڑھیں۔ ایک دلچسپ سفر جو خوبصورت اختتام تک پہنچتا ہے۔ 💛💜
