Novel Description
ناول: کچھ اور ہے اپنے ساجن میں 🌸
مصنفہ: اُمِ مریم
اشاعت: حجاب ڈائجسٹ، جولائی 2016ء
صفحات: 43
Forced Marriage based,A different story 💗
اُمِ مریم کے ناولز کے ہیروز ذرا الگ ہی مزاج رکھتے ہیں، کئی مرتبہ ہیرو کم اور بدمعاش زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔ 😂🙈 اس لیے جن قارئین کو ان کا مخصوص انداز پسند ہے وہ ضرور پڑھیں،
علوینہ ایک پڑھی لکھی ڈاکٹر ہے جس کی پرورش اس کی والدہ کی ایک دوست نے کی ہوتی ہے۔ اسی گھر کا بیٹا علوینہ کو پسند کرنے لگتا ہے، لیکن جب اسے اپنی حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ یہ گھر چھوڑ کر ایک گاؤں میں تبادلہ کروا لیتی ہے۔ 🌷
یہیں اس کا سامنا زوار شاہ سے ہوتا ہے، جو علاقے کے جاگیردار کا بیٹا ہے۔ دولت، طاقت اور خاندانی رعب نے اسے خاصا خودسر بنا رکھا ہے۔ علوینہ کو دیکھتے ہی وہ اسے حاصل کرنے کی ضد پال لیتا ہے اور زبردستی منگنی کروا دیتا ہے۔ اس صورتحال سے پریشان علوینہ گاؤں چھوڑ کر شہر واپس آ جاتی ہے، مگر زوار شاہ اتنی آسانی سے اس کا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہوتا۔ وہ اسے اغوا کرکے نکاح کر لیتا ہے۔ 😮
اب آگے علوینہ کی زندگی میں کیا کچھ بدلتا ہے؟ کیا زوار شاہ کے رویے میں بھی کوئی تبدیلی آتی ہے؟ یہ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیے گا۔
کہانی آگے چل کر دلچسپ رُخ اختیار کرتی ہے، ہیرو کے کردار میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے اور اختتام خوشگوار ہے۔ 🥰❤️
