Novel Description
📚💞 ناول: یارِ من 💞📚
✍🏻 مصنفہ: نائلہ طارق
📖 اشاعت: حنا ڈائجسٹ، اپریل 2016ء تا مئی 2016ء
📄 صفحات: 96
🌸 کہانی کا تعارف و تبصرہ 🌸
یارِ من ایک خوبصورت فیملی بیسڈ ناول ہے، جس میں Age Difference Based, Kidnapping اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 💕✨
شاہزیب کے والدین نے تروب کو گود لیا ہوتا ہے۔ دونوں کی عمروں میں خاصا فرق ہے، لیکن شاہزیب کے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان دونوں کی شادی ہو جائے۔ دوسری جانب شاہزیب شہرینہ کو پسند کرتا ہے، جس کا تعلق شوبز کی دنیا سے ہے۔ 😊💗
والدین کی اچانک وفات کے بعد تروب کی تمام ذمہ داریاں شاہزیب کے کندھوں پر آ جاتی ہیں۔ اس غیر متوقع صورتِ حال سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہو جاتا ہے اور اس کے لیے سب کچھ سنبھالنا آسان نہیں رہتا۔ 🥺🌷
کہانی میں شاہمیر کا کردار بھی خاص اہمیت رکھتا ہے، جو شاہزیب کا دوست اور کزن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اہم موڑ کا سبب بنتا ہے۔ وہ شہرینہ کو پسند نہیں کرتا اور شاہزیب کو والدین کی خواہش کا احترام کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ ادھر شہرینہ اور شاہمیر کے درمیان بھی شاہزیب کو لے کر تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے، جس سے ان دونوں کی کہانی بھی دلچسپ رخ اختیار کرتی ہے۔ 💫❤️
شاہزیب اور تروب کی شادی کے بعد کی زندگی، ان کے بدلتے تعلقات اور خاندانی معاملات اس ناول کو مزید دل چسپ بنا دیتے ہیں۔ 🏡💖
🌼 میری رائے: اگر آپ کو عمر کے فرق، شادی کے بعد کی محبت اور خاندانی رشتوں پر مبنی کہانیاں پسند ہیں تو یارِ من آپ کی ریڈنگ لسٹ میں ضرور ہونا چاہیے۔ ناول کا اختتام بھی خوشگوار ہے۔ 💛🥰💏
