Novel Description
📚 ناول: حسابِ دل رہنے دو 💖
✍️ مصنفہ: نبیلہ عزیز
📖 اشاعت: کرن ڈائجسٹ
یہ ایک خوبصورت رومانوی کہانی ہے جس میں باس اور contract Marriage، اور چھپے ہوئے نکاح کا دلچسپ امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ 🥰💍
کہانی کا ہیرو پہلے سے شادی شدہ ہوتا ہے، مگر اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اس کی والدہ اور بیوی اسے دوسری شادی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ دوسری طرف ہیروئن اسی کے دفتر میں ملازمت کرتی ہے۔ بھائی کی بیماری اور علاج کے اخراجات اسے مالی پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں، جس کے باعث وہ ہیرو کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت شادی کرنے پر راضی ہو جاتی ہے۔
اس کے بعد دونوں کی زندگی میں آنے والے حالات اور رشتوں کے بدلتے رنگ کہانی کو دلچسپ بنا دیتے ہیں۔ ❤️
مجھے یہ ناول اپنی رومانوی فضا، منفرد پلاٹ اور خوبصورت انجام کی وجہ سے بہت پسند آیا۔ ہر قاری کی پسند الگ ہوتی ہے، لیکن میری طرف سے یہ ایک ضرور پڑھنے والی کہانی ہے۔ 💕😍
ایک پیاری سی رومانوی کہانی، جس کا اختتام بھی دل خوش کر دیتا ہے! 🌹💏
