Novel Description
ناولٹ : خَلِش
مصنفہ: نادیہ احمد
اشاعت : پاکیزہ ڈائجسٹ جولائی 2017
🌸 Second Marriage Based | After Marriage based🌸
کہانی کے ہیرو عمیر کے والدین کے انتقال کے بعد، ہیروئن فریال کے والد اُسے اپنی اولاد کی طرح سنبھالتے ہیں۔ اگرچہ عمیر کا ان سے کوئی خونی رشتہ نہیں ہوتا مگر وہ ہمیشہ اس پر شفقت اور اعتماد کرتے ہیں۔ ❤️
عمیر دل ہی دل میں فریال کو پسند کرتا ہے، مگر اپنے جذبات ظاہر کرنے کے بجائے میڈیکل کی تعلیم کیلئے بیرونِ ملک چلا جاتا ہے۔ دوسری طرف فریال کسی اور شخص کو چاہنے لگتی ہے اور اپنے والد کی رضامندی کے خلاف اسی شخص سے شادی کر لیتی ہے۔ 💔
شادی کے بعد فریال کی ایک بیٹی بھی ہوتی ہے، لیکن اس کی ازدواجی زندگی خوشگوار نہیں رہتی۔ اس کا شوہر بے جا شک میں مبتلا رہتا ہے، خاص طور پر عمیر کے حوالے سے، اور رفتہ رفتہ فریال کو اس کی فیملی سے بھی دور کر دیتا ہے۔ 😔
وقت گزرنے کے ساتھ حالات نئے رخ اختیار کرتے ہیں۔ فریال کی زندگی آزمائشوں میں گھِر جاتی ہے ۔۔۔
آخرکار کئی مشکلات اور جذباتی موڑوں کے بعد کہانی ایک خوبصورت ہیپی اینڈنگ پر ختم ہوتی ہے۔ 💞✨