Novel Lines:
”
چائے ملےگی۔
”اس کے کہنے پر وہ باہر کی طرف بڑھی تو وہ اس کے راستے میں کھڑا ہو گیا۔
“چائے کا کہا ہے۔”
“میں بینی کو کہتی ہوں۔”“کیوں تمہیں کیا پرابلم ہے۔ میں نے تمہارے ہاتھ کی بنی چائے پینی ہے۔”
اس کے یونہی کھڑے رہنے پر وہ بے بسی سے واپس مڑی۔ اسے چائے بناتا دیکھ وہ کچن میں موجود ڈائینگ ٹیبل کی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا۔
“تم مجھے اگنور کیوں کر رہی ہو۔”
چائے کی پتی ڈالتا اس کا ہاتھ رکا تھا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا اس کا رویہ اس کے ساتھ کیوں بدل گیا تھا۔
“میں کیوں اگنور کروں گی آپ کو۔”
وہ اسی طرح رخ کیے بولی۔
“جہاں میں ہوتا ہوں تم وہاں سے چلی جاتی ہو۔”اس نے گہرا سانس لے کر ابلتی چائے کو دیکھا۔
“تم جو چھپا رہی ہو وہ میں سب جانتا ہوں۔”
اب کہ اس نے چونک کر اسے دیکھا وہ کرسی سے ٹیک لگائے اسے غور سے دیکھ رہا تھا۔
“میں کیا چھپاؤں گی۔
وہ ہکلا کر بولی تو وہ مسکراتا ہوا کھڑا ہوا وہ مڑ کر جلدی سے چائے مگ میں ڈالنے لگی۔ یہ الگ بات ہے کہ کانپتے ہاتھوں سے آدھی چائے شیلف پر گر رہی تھی۔
“لگتا ہے میں نے تمہیں ڈرا دیا۔”
وہ مسکرا کر اس کی حواس باختگی دیکھ رہا تھا۔
“میں کیوں ڈروں گی۔”
وہ خود کو مضبوط کرتی کپ پکڑ کر اس کی طرف مڑی۔
“واقعی انابیہ شہیر۔”
وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے مسکرا کر بولا تو کپ اس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر فرش پر گراوہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی۔
Download PDF Link Below….

Novel Description
ناول کا نام: دستورِ وفا
مصنفہ: مریم عزیز
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ (مارچ تا جولائی 2024)
اقساط: 1 سے 5 مکمل
Childhood Nikah based 💫
کہانی کا مرکز انابیہ ہے، جو اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سعید صاحب کے گھر پرورش پاتی ہے۔ حالات کچھ ایسے بنتے ہیں کہ سعید صاحب کی بہو کا بھائی غفران اسے پسند کرنے لگتا ہے اور زبردستی اس سے منگنی کر لیتا ہے 😔 انابیہ مجبوری میں اس رشتے کو قبول تو کر لیتی ہے، مگر اس کے دل میں ایک راز چھپا ہوتا ہے…
وہ راز یہ ہے کہ انابیہ کا بچپن میں ہی اپنے کزن طالب سے نکاح ہو چکا ہوتا ہے 💍 لیکن اس کی ماں کے ماضی کے ایک قدم کی وجہ سے سب لوگ اس نکاح کو تقریباً بھول چکے ہوتے ہیں۔ صرف انابیہ اور سعید صاحب ہی اس حقیقت سے آگاہ ہوتے ہیں، اسی لیے غفران کے ساتھ اس کی منگنی انہیں بے چین کر دیتی ہے 😟
کہانی میں ایک نیا موڑ تب آتا ہے جب ایک حادثے کے ذریعے غفران کی ملاقات حذیفہ سے ہوتی ہے، جو طالب کا چچازاد ہے۔ بعد ازاں سعید صاحب انابیہ کو طالب اور حذیفہ کے مشترکہ گھر بھیج دیتے ہیں 🏡
یہاں سے کہانی مزید دلچسپ ہو جاتی ہے 🔥
گھر والوں کو غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ انابیہ حذیفہ کے لیے آئی ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔ سب اس راز سے لاعلم ہوتے ہیں کہ انابیہ دراصل پہلے ہی طالب کی بیوی ہے 🤯
طالب کا رویہ بھی انابیہ کے ساتھ خاصا سخت اور بے رخی بھرا ہوتا ہے، جو کہانی میں مزید درد اور کشش پیدا کرتا ہے 💔 ضرور پڑھیں بہت پیارا ناول
Happy Ending ❤️❤️👩❤️💋👨👩❤️💋👨🥰🌺
Fabulous, what a web site it is! This web site provides
helpful facts to us, keep it up.