Novel Description
ناول “اُسی کی چاہ میں”
مصنفہ: یاسمین نشاط
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی 1997
Hidden Nikah Based
ایک کہانی ہیرو سبطین کے کزن یوسف کی ہے، جس نے اپنی پسند ملیحہ سے سب سے چھپا کر نکاح کیا ہوتا ہے 💍 کیونکہ ملیحہ کے والدین اس رشتے پر آمادہ نہیں تھے۔ یوسف کچھ عرصے کے لیے اپنے دوست کے گاؤں آتا ہے جہاں اس کی ملاقات دوست کی سوتیلی بہن ذلیخاں سے ہوتی ہے۔ ابتدا میں دونوں کے درمیان تلخی اور ٹکراؤ رہتا ہے 😔
مگر وقت کے ساتھ کئی جذباتی حقیقتیں سامنے آتی ہیں۔ یہ حصہ نہایت درد بھرا، حساس اور دل کو چھو لینے والا ہے 💔🌙 خاص طور پر اس کی اختتامی کیفیت قاری کو اداس بھی کرتی ہے اور بہت دیر تک یاد بھی رہتی ہے 🌺✨
کہانی کے ہیرو سبطین ہیں جو ایک بڑی جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں۔ وہ نہایت شوخ، شرارتی اور زندہ دل مزاج رکھتے ہیں 😄 گھر میں کزنز کے ساتھ ان کی ہنسی مذاق اور نوک جھونک کہانی کو بہت دلچسپ بنا دیتی ہے۔
اسی دوران ان کے پڑوس میں سبین آتی ہے جو آرمی آفیسرز سے بے حد متاثر ہوتی ہے 🇵🇰❤️ آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان محبت جنم لیتی ہے۔ ان کی چھیڑ چھاڑ، شرارتیں اور میٹھی تکرار قاری کو مسلسل مسکرانے پر مجبور کرتی ہیں 😊🌸
آخرکار ان کی محبت خوبصورت انجام تک پہنچتی ہے اور کہانی خوشگوار ہیپی اینڈنگ کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 💕🌷