Novel Description
ناول: وہی تو ہے
رائٹر: عظمی منیر عالم
اشاعت: کرن ڈائجسٹ مئی 2012
کہانی کی ہیروئن ماہِرہ اور ہیرو احد آپس میں کزنز ہوتے ہیں 🥰 احد کا جڑواں بھائی سعد بھی کہانی کا اہم حصہ ہے اور تینوں کے درمیان بہت اچھی دوستی ہوتی ہے۔ ان کے چھوٹے چچا غیر شادی شدہ ہوتے ہیں اور بیرونِ ملک رہتے ہیں، جن سے ملنے دادی جان گئی ہوتی ہیں۔
ماہِرہ دل ہی دل میں احد کو پسند کرتی ہے 😍 مگر احد کے دل میں اس کے لیے کیا جذبات ہیں، اس بات سے وہ بے خبر ہوتی ہے۔
کہانی میں دلچسپ موڑ تب آتا ہے جب دادی واپسی پر ایک نو مسلم لڑکی کو ساتھ لے آتی ہیں، جس کا دنیا میں کوئی نہیں ہوتا۔ احد اور اس لڑکی کے درمیان دوستی ہو جاتی ہے، جسے دیکھ کر ماہِرہ کو حسد ہونے لگتا ہے 😕💔
اسی دوران ماہِرہ کچھ دنوں کے لیے اپنے ماموں کے گھر چلی جاتی ہے۔ وہاں اس کا کزن، جو بیرونِ ملک سے آیا ہوتا ہے، ایک ذہنی الجھن اور بیماری (fits) کا شکار ہوتا ہے اور بعد میں اسی کزن کی طرف سے ماہِرہ کے لیے رشتہ بھی آتا ہے 🌺
کہانی جذبات، حسد، محبت اور رشتوں کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے 💞
آخرکار ایک خوبصورت ہیپی اینڈنگ کے ساتھ کہانی اپنے انجام کو پہنچتی ہے 👩❤️💋👨✨