Sirf Mohabbat By Rizwana Ameer Ul Haq.

Novel Review By Rabia Kashif.



صرف محبت از رضوانہ امیر الحق
خواتین ڈائجسٹ نومبر 2004
رضوانہ امیر الحق نے بہت کم لکھا مگر ہمیشہ بہت خوبصورت ہنستی مسکراتی معاشرتی کہانیاں لکھی۔۔ یہ بھی بہت خوبصورت، مختصر اور رومانٹک سی کہانی ہے۔

ہیروئین انشراح تین بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے، اپنے شوہر کے ساتھ والدین کے شہر میں رہتی ہے۔۔ اسی کے سسرال میں ہی “انشراح اور یسری” کا رشتہ نبیل(بہنوئی) کے چچازاد جڑواں بھائی “ہادی اور ہدی” سے طے ہے۔۔
یسری کی عادت ہے کہ وہ انشراح کے لئے منتخب کردہ ہر چیز خود استعمال کرتی ہے اور اپنے لئے منتخب شدہ چیز سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی۔ والدہ اسکی “اس” عادت سے خاصی پریشان ہیں۔۔
اب بڑی بہن “اسری” بہت ضد کرکے کچھ دنوں کے لئے انشراح کو اپنے ساتھ اپنی سسرال لے کر آتی ہے، جہاں برابر کا گھر انشراح اور یسری کی سسرال کا ہے۔۔

ماہرانہ انداز تحریر کے ساتھ بہت زبردست اور مزے دار سی سٹوری ہے۔ آپ بالکل بور نہیں ہوں گے۔۔ کہانی میں مزاح بھی ہے، سپنس بھی ہے۔۔

ناول کا خوشگوار اختتام عید کے دن ہوتا ہے تو اسی مناسبت سے عید نمبر ناولٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔

Download link

SIRF MOHABBAT BY RIZWANA AMEER UL HAQ

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *