Novel Description
ناول : بازی کدہ
مصنفہ : سنیعہ عمیر
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ فروری-مئی 2026
4 اقساط پر مبنی مکمل ناول
University based | After Marriage Heart Touching Story 💞🌸
کہانی کی ہیروئن راحین ایک امیر باپ کی لاڈلی، نہایت خوبصورت مگر حد سے زیادہ خود پسند لڑکی ہوتی ہے✨
جبکہ ہیرو فواد ایک سادہ، باوقار اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا لڑکا ہے،جو یونیورسٹی میں اسکا سینئر رہ چکا ہوتا ہے🙂 دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی چپقلش اور دلچسپ تکرار کہانی کو مزے دار بنائے رکھتی ہے💫
مگر اچانک کہانی ایک ایسا دردناک رخ لیتی ہے جب راحین کو بریسٹ کینسر کا پتا چلتا ہے💔
زندگی،خوشیاں اور اپنے غرور پر ناز کرنے والی راحین اندر سے ٹوٹنے لگتی ہے۔اس بیماری کے بعد اسکی سوچ،رویہ اور دنیا کو دیکھنے کا انداز بدل جاتا ہے🥀
اسی دوران وہ پہلی بار اپنے والد کو فواد کے لیے اپنی پسند کے بارے میں بتاتی ہے۔راحین کے والد کسی خفیہ معاہدے کے ذریعے فواد کو شادی کے لیے راضی کر لیتے ہیں💭
دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد راحین کی بیماری سے بےخبر ہوتا ہے،جبکہ راحین کو اس سودے بازی کا علم نہیں ہوتا😶
شادی کے بعد دونوں کی زندگی میں آنے والی غلط فہمیاں،احساسات،قربانیاں اور محبت کی خوبصورت ڈیویلپمنٹ بہت دل کو لگتی ہے❤️
ایک درد، امید، محبت اور رشتوں کی خوبصورت کہانی جس کا اینڈنگ بھی بہت پیاری ہے 💕🌼