Novel Description
📚 ناول کا نام: جیا نہ لگے 💛🌼
✍️ مصنفہ: ریحانہ آفتاب
📖 شائع ہوا: حجاب ڈائجسٹ، ستمبر 2020ء
📄 صفحات: 36
Hero Boss based| After Nikah based Romantic Story! 💕✨
ایشال غزنوی آفندی کے آفس میں ملازمت کرتی ہے۔ اس کی والدہ اس دنیا میں نہیں رہیں اور اس کی منگنی اپنے کزن سے ہو چکی ہے۔ بظاہر اس کی زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہوتی ہے، مگر غزنوی کے ساتھ کام کرنا اس کے لیے اتنا آسان ثابت نہیں ہوتا۔ 🌸
ایشال پہلے غزنوی کے ایک کاروباری حریف کے دفتر میں کام کر چکی ہوتی ہے۔ غزنوی اس سے اپنے مخالف کے کاروباری راز جاننے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ایشال اس بات پر اس سے اختلاف کر بیٹھتی ہے۔ دونوں کے درمیان معاملات بگڑ جاتے ہیں اور ایشال نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔ جانے سے پہلے وہ غزنوی کے کاروبار کو بھی خاصا نقصان پہنچا دیتی ہے۔ 😯💼
بعد میں ایشال کی شادی اپنے کزن سے ہو جاتی ہے، مگر شادی کے بعد اس کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک چلا جاتا ہے۔ اب ایشال کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں اور غزنوی کے ساتھ اس کی کہانی کس طرح آگے بڑھتی ہے؟ یہ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیے گا۔ 💍🦋
کہانی میں دفتری اختلافات، رشتوں کی الجھنیں اور شادی کے بعد کی زندگی کے دلچسپ پہلو دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سب سے اچھی بات اس کا خوشگوار اختتام ہے۔ 🥰💖
