Mujhy Chahat Tumhari Hai By Sabas Gull.

Novel Lines

کیا ہو گیا ہے تمہیں میرے ساتھ ہنی مون پہ جا کر اپنا مذاق اڑواؤ گی تم۔لوگ کہیں گے کہ باپ بیٹی سیر کر رہے ہیں۔”
“شٹ اپ۔”رابیل کو پہلی بار اس کی بات پر اتنا غصہ آیا تھا۔عیسی اس کے اس شدید رد عمل پر بھونچکا رہ گیا۔
“اگر اتنا ہی احساس ہے اپ کو تو ختم کر دیں یہ بندھن کو اگر آپ کو میرے ساتھ کہیں بھی آنے جانے میں پرابلم ہوتی ہے۔شرمندگی محسوس ہوتی ہے آپ میرے ساتھ کہیں بھی جانا نہیں چاہتے تو مجھے جانے کے طلاق دے دے مجھے۔”
“تم واقعی مجھے چھوڑ کر جانا چاہتی ہو۔”
“آپ جانتے ہیں میں ایسا کیوں کہہ رہی ہوں۔”عیسی کے چہرے پر پھیلتی مایوسی افسردگی اور بے چینی واضح محسوس کی تھی۔
“چلو جاتے ہوئے بھی تم بہت کچھ اپنے ساتھ لے جاؤ گے خسارے میں نہیں رہو گی تم۔”عیسی کا لہجہ تھکا ہوا سا تھا۔
“نہیں میں نے کہا تھا نا کہ میں خالی ہاتھ جاؤں گی۔”رابیل ٹھٹکی کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے اور پھر اس کا دھیان حق مہر کے رقم کی طرف گیا تھا اور وہ اس کی بات سمجھ گئی۔
“حق مہر کے پچاس لاکھ میں آپ کو لٹا رہی ہوں یہ چیک رکھ لیجیے۔ مجھے اس رقم کی نہیں آپ کی چاہت تھی۔آپ کی چاہت درکار تھی۔ رابیل نے دراز میں سے چیک بک نکالی اور اپنے دستخط کر کے چیک اس کی جانب بڑھا دیا۔
“میں دی ہوئی چیزیں واپس نہیں لیتا۔”عیسی نے چیک اس سے لے کر پھاڑ کر پھینک دیا۔
“لیکن میں کوئی چیز نہیں ہوں عیسی میں جیتی جاگتی انسان ہوں میں آپ کی ملکیت یا پراپرٹی نہیں ہوں بیوی ہوں آپ کی۔آپ کا ساتھ چاہتی ہوں۔ چاہت بھرا ساتھ۔جب آپ نے مجھے سب کچھ دیا ہے تو اپنی چاہت اور محبت کیوں نہیں دے سکتے۔” رابیل بولتے بولتی رو پڑی۔

Novel Description

ناول: مجھے چاہت تمہاری ہے 💖
✍️ مصنفہ: سباس گل
📄 اشاعت: ردا ڈائجسٹ جنوری 2016


🎭 صنف: Age Difference Based | After Marriage Romantic Story ❤️
🌸


رابیل ایک نہایت سادہ، عام سی لڑکی ہے جس کی قسمت اسے ایک خوشحال اور عمر میں خود سے کہیں بڑے عیسیٰ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں باندھ دیتی ہے۔ 💍🤍
رابیل پورے خلوص اور اعتماد سے اپنے نئے رشتے کو قبول کر لیتی ہے، مگر عیسیٰ کے دل میں اس کے لیے بداعتمادی کی ایک دیوار قائم رہتی ہے۔ 😔 اس کی زندگی میں ایک ایسا راز بھی پوشیدہ ہوتا ہے جس کے پیچھے ایک خاص مقصد چھپا ہے۔
جب رابیل کو عیسیٰ کے اس خفیہ ارادے کی حقیقت معلوم ہوتی ہے تو اس کی دنیا بدلنے لگتی ہے۔ کیا محبت بداعتمادی کو شکست دے پائے گی؟ کیا یہ رشتہ آزمائشوں سے گزر کر اپنی منزل پالے گا؟ 🌿❤️
ایک مختصر مگر دلچسپ بعد از شادی رومانوی کہانی، جس میں محبت، اعتماد اور رشتوں کی خوبصورت کشمکش کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 🌹📖
Happy Ending ✨💕

Novel

MUJHY CHAHAT TUMHARI HAI BY SABAS GULL

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin