Novel Description
ناول: تم ایک چراغ
مصنفہ: ثمرہ بخاری ✨
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، دسمبر 2001
ہیرو ہادی اپنے ایک دوست کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے اپنی چچی کے گھر آ کر رہتا ہے 🏡۔ اسی گھر میں چچی کی والدہ (نانی) بھی موجود ہوتی ہیں، جنہیں ہادی اور اس کی فیملی کچھ خاص پسند نہیں آتی 😄
نانی کا نواسہ مدثر بھی وہیں ہوتا ہے، جو اپنی نانی کا ہم خیال ہے، اور یوں ہادی، مدثر اور نانی کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہتی ہے 😆✨
چچی کی ایک شادی شدہ بیٹی ہے، اور سلوٰی (ہیروئن) اس کی نند ہے 💕۔ سلوٰی کے والدین وفات پا چکے ہوتے ہیں، اسی لیے وہ اپنی بھابھی کے ساتھ اس کے میکے آتی ہے، جہاں پہلے سے ہادی موجود ہوتا ہے 🙂
یہیں سے دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، جو آہستہ آہستہ ایک خوبصورت رشتے میں بدل جاتا ہے 💖
کہانی ہلکے پھلکے مزاح، دلکش لمحوں اور پیار بھرے جذبات سے سجی ہوئی ہے 🌸
آخر میں ایک پیاری سی ہیپی اینڈنگ ❤️💏✨