Novel Lines
“میں کہہ رہی ہوں گاڑی روکو۔مجھے کہیں نہیں جانا۔پلیز سٹاپ اٹ۔”اس نے چلا کر کہتے ہوئے فراز کے کان کے پردے پھاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔
“فراز بخاری میں آخری بار کہ رہی ہوں گاڑی روکو۔ورنہ میں گاڑی سے چھلانگ لگادوں گی۔”اس نے ہینڈل پہ ہاتھ جمالیا تھا اور فراز نے اس کی نازک کلائی کو اپنے شکنجے میں جکڑلیا۔وہ مکمل اس کے شکنجے میں آچکی تھی۔
“جس منال کی تلاش میں تم نکلے ہو نا وہ دس دن پہلے ہی مرچکی ہے۔اس کی راکھ کریدوں گے نا تو چنگاریوں کے سوا کچھ نہیں حاصل ہوگا۔تمہارے اپنے ہاتھ جھلس جائیں گے۔”منال نے رک کر طنزیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔
“اور جس فراز کی تمہیں خبر تھی وہ بھی دس دن پہلے مرچکا ہے۔اب اس کے پاس ندامت کی راکھ ہے۔اس کی راکھ کریدو گی تو نفرت اور طنز کے سوا سب کچھ حاصل ہوگا۔”وہ حقیقتاً شرمندہ اور نادم دکھائی دے رہا تھا۔
“میں اب خواہشوں کے دیار سے نکل آئی ہوں۔مجھے اب کچھ بھی کریدنے کا اشتیاق نہیں۔پلیز میرے ہاتھ چھوڑو۔”اس نے کہنے کے ساتھ ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی جو مسلسل ناکام ہوئی جارہی تھی۔
“مجھے ابھی بہت کچھ کہنا ہے اور تمہیں بہت کچھ سننا ہے۔”وہ اپنے انداز پہ قائم تھا۔منال بھڑک اٹھی۔
“تم کہنے سننے کا کونسا حق رکھتے ہو۔کیا اختیار ہے تمہارے پاس۔چھوڑو میرا ہاتھ چھوڑو۔پلیز مجھے بچاؤ۔”وہ چلانے لگی۔اس کا ہذیانی انداز کسی طرح قابو نہ آیا تو فراز کا ہاتھ اٹھ گیا۔منال ڈیش بورڈ سے جاٹکرائی۔
Download PDF Link Below…
Yai Wajbat E Ishq By Nabila Aziz
Novel Description
ناول: یہ واجبات عشق
مصنفہ: نبیلہ عزیز
اشاعت: کرن ڈائجسٹ
Second Marriage Based |Couisn Marriage| Rude Hero| Misunderstanding | After Marriage❤️
کہانی کی ہیروئن منال ایک حساس اور محبت کرنے والی لڑکی ہے جو حالات کے باعث ہیرو فراز کی زندگی میں آتی ہے۔ فراز اپنی پہلی بیوی شزا کی موت کے بعد اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے اور اپنے بچوں کی وجہ سے بھی بہت سخت مزاج بن جاتا ہے۔😢
منال اس سے بے حد محبت کرتی ہے لیکن فراز اس پر اعتماد نہیں کرتا اور اکثر اسے اپنی پہلی بیوی کی موت کا ذمہ دار سمجھ کر تکلیف دیتا رہتا ہے😞
ناول میں دوسری شادی، سوتیلی ماں کے رشتے، خاندان کے دباؤ اور محبت کے “واجبات” یعنی ذمہ داریوں کو بہت جذباتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ منال فراز کے بچوں سے سچی محبت کرتی ہے مگر فراز کے تلخ رویّے اور ماضی کی غلط فہمیوں کی وجہ سے دونوں کے درمیان مسلسل فاصلے رہتے ہیں۔
ریڈ کریں Happy Ending ❤️🥰😍