“تو کیا تم مجھے طلاق نہیں دو گے۔”کیا۔”ازبک کو کرنٹ لگا۔ اس کا ہاتھ ہوا میں ہی رہ گیا تھا۔
“تم۔تمہارا دماغ ٹھیک ہے۔”وہ ناگواری سے بولا۔
“تمہاری مما نے کہا تھا کہ تم نفسیاتی مریض ہو۔” وہ پریشانی سے بولی تو ازبک متحیر سا سے دیکھتا رہا۔
“تمہیں کیا ہوا ہے تم ایسے کیوں برتاؤ کر رہی ہو۔”وہ خود پریشان ہوا۔
“میں تم سے طلاق مانگ رہی ہوں اور تم کہہ رہے ہو اس لفظ کو درمیان سے نکال دوں پھر ہمارے بیچ کیا بچے گا۔”وہ تلخ ہو کر وہاں سے اٹھی اور بیڈ تک گئی پھر وہاں سے اس نے اسے ایک فائل لا کر دی تو وہ چونکا۔ وہ طلاق نامہ تھا۔
“میں نے شادی اپنی ماں کی خوشی کے لیے کی تھی۔میں عام لڑکی کی طرح نہیں ہوں میں واددی کے علاوہ اگر کوئی رشتہ نبھا سکتی ہوں تو وہ صرف میری ماں کا رشتہ ہے میں شادی شوہر سسرال ان سب کو نہیں نبھا سکتی۔”وہ جھنجھلائی۔
“نبھانا نہیں آرہا تو طلاق لوگی۔”فائل میز پر پٹخ کر وہ اس کے مقابل آکھڑا ہوا۔
“بالکل لوں گی اتنے لوگوں کو تکلیف دینے کا کیا فائدہ ہے ویسے بھی میں وادی کی سردار ہوں میرے پاس وقت ہی کہا ہے کہ میں نے ایک کھڑاک پالوں۔تمہارے پاپا تمہاری بہنیں تمہاری مما مجھے پسند نہیں کرتی۔”
“تمہارے نزدیک میرے خاندان کی نفرت کی اہمیت ہے میری محبت کی نہیں۔” وہ متعجب ہوا۔
“کون سی محبت۔”اس نے استہزائیہ انداز میں کہا۔
“یہاں آنے سے پہلے میں جس ازبک خان کو جانتی تھی وہ صرف مجھے ٹارچر کر رہا تھا وہ ایک نفسیاتی مریض تھا۔”وہ چڑ کر بولی۔
Mujhy Ishq Hai BY Ayesha Noor Muhammad
📖 ناول: مجھے عشق ہے
✍️ مصنفہ: عائشہ نور محمد
📚 اشاعت: حجاب ڈائجسٹ (دسمبر 2021 تا اپریل 2022)
📄 صفحات: 125
🏕️ Feudal system based | Childhood Nikah Based |Hidden Nikah 💛✨
کہانی جڑواں بہنوں پلوشے اور ورشے کے گرد گھومتی ہے 🌸 دونوں کی شکل ایک جیسی مگر مزاج زمین آسمان جتنا مختلف۔ ایک نرم مزاج اور خوف زدہ، جبکہ دوسری بےحد نڈر، ذہین اور باغی طبیعت کی مالک 😍🔥
ان کے والد وادی کے سردار ہوتے ہیں، مگر وفات کے بعد سرداری چچا کے حصے میں چلی جاتی ہے، جن کا بیٹا عیاش اور اقتدار کا بھوکا ہے 😶🌫️ ہیروئن دل ہی دل میں اپنے والد کی جگہ خود سردار بننے کا خواب رکھتی ہے، لیکن “صرف لڑکی” ہونے کی وجہ سے ہر بار خاموش کرا دی جاتی ہے۔ مگر اس خاموشی کے پیچھے اس کے ارادے کتنے خطرناک اور مضبوط ہیں، یہ کوئی نہیں جانتا 👀⚡
💍 ہیروئن کی بہن کا بچپن سے اپنے کزن کے ساتھ نکاح ہوچکا ہوتا ہے اور ان دونوں کی سائیڈ اسٹوری بھی بہت پیاری اور دلچسپ ہے 💞
جب چچا ہیروئن کو قابو کرنے کیلئے اس کی شادی اپنے بیٹے سے کروانے پر زور دیتے ہیں، تب ہیروئن کی والدہ ایک خفیہ قدم اٹھاتی ہیں 😮 وہ فون پر اپنی بیٹی کا نکاح اپنے بھانجے سے کروا دیتی ہیں، جو برسوں پہلے وادی چھوڑ کر شہر جا بسا تھا اور دوبارہ پلٹ کر نہیں آیا 🖤📱
🌆 پھر کہانی نیا موڑ لیتی ہے جب ہیروئن اپنی چالاکیوں سے سب کو مجبور کر دیتی ہے کہ اسے شہر یونیورسٹی بھیجا جائے 😎 وہاں اس کی ملاقات ہوتی ہے ازبک سے 💘
ایک بااثر سیاستدان، ذہین اور دیوانگی کی حد تک محبت کرنے والا ہیرو 😍🔥 جبکہ ہیروئن بھی سیاست اور قیادت کے تمام گر سیکھ کر سردار بننے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہے 👑
ناول میں ہر موڑ پر سسپنس، سازشیں، طاقت کی جنگ اور محبت کا خوبصورت امتزاج موجود ہے 💫
ہیروئن کا مضبوط کردار اور ہیرو کی شدتِ محبت دل جیت لیتی ہے 🥹❤️
🌟 جو لوگ روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کچھ منفرد، مضبوط ہیروئن اور زبردست پلاٹ والا ناول پڑھنا چاہتے ہیں، ان کیلئے یہ اسٹوری بہترین چوائس ہے 💕
💖 ہیپی اینڈنگ کے ساتھ یہ ناول آخر تک قاری کو باندھے رکھتا ہے 💜✨
Novel Description ناول: "گلاب رتوں کا موسم"مصنفہ: رابعہ افتخار اشاعت: آنچل ڈائجسٹ مئی 2010ہیرو ولید…
Novel Description 📚 ناول: حاصلِ زندگی✍️ مصنفہ: رابعہ حسین 🗞️ اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ، اگست 2019کہانی…
Novel Description 📚 ناولٹ: میری منتظر محبت✍️ رائٹر: فرحانہ ناز ملک 🗞️ اشاعت:شُعاع ڈائجسٹ، جنوری…
Novel Description 📚 ناولٹ: "تم سے اُلفت کے تقاضے نہ نبھائے جاتے"✍️ مصنفہ:مائرہ ملک🗞️ اشاعت:…
Novel Description 📚 ناول: “کس قدر تجھے چاہیں”✍️ مصنفہ: سعدیہ عابد📖 اشاعت: دوشیزہ ڈائجسٹ Kidnapping…