Novel Description
ناول: سلسلے دل کے
مصنفہ: عائشہ نصیر
اشاعت: شعاع، جنوری 2025ء
یہ ایک خوبصورت خاندانی و سماجی کہانی ہے جس میں رشتوں، رویّوں اور انسان کی اصل پہچان کو نہایت ہی دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے 💞
ابرش اور ہاشم کی داستان پڑھتے ہوئے بار بار یہ احساس ہوتا ہے کہ انسان کا ظاہر ہمیشہ اس کے باطن کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔😊
عنایت خالو کا کردار اس سوچ کی نمائندگی کرتا ہے جو نیکی کو اپنی برتری سمجھ بیٹھتی ہے، جبکہ فضل کا کردار یہ سبق دیتا ہے کہ انسانیت، ہمدردی اور خلوص ہی اصل خوبی ہیں۔
ہاشم یقیناً ناول کا سب سے دلکش کردار تھا۔ اس کی صاف گوئی، حقیقت پسندانہ سوچ اور بناوٹ سے دور طبیعت نے کہانی کو مزید خوبصورت بنا دیا۔ خالو کی خفیہ نگرانی کے دوران پیش آنے والا حادثہ ایک ایسا منظر تھا جس پر ہنسی بھی آئی اور افسوس بھی ہوا۔ 😄
سمیرا آپا، اماں اور بلال کے مزاحیہ لمحات کہانی میں تازگی پیدا کرتے ہیں، خصوصاً بلال کی شرارتیں خوب محظوظ کرتی ہیں۔ 😆🎶😍
مجموعی طور پر یہ ایک دلچسپ، سبق آموز اور دل کو چھو لینے والی تحریر ہے جس کا خوشگوار اختتام قاری کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔ 💕🌿✨Happy Ending ❤️👩❤️💋👨