Zeesat Moj E Saba Hai by Tanzila Riaz.

Novel Lines

آپ میری فکر مت کیجیے۔”الماری میں سے آواز آئی تھی۔
“میں فکر نہیں کروں گا تو اور کون کرے گا۔”وہ مسکرا کر بولے انہیں ان کی خفگی کا احساس ہوگیا تھا۔
“زینب۔”انہوں نے بہت محبت سے پکارا۔الماری سے کپڑے نکال کر وہ ڈریسنگ روم کی طرف بڑھ رہی تھی۔
“جی۔”وہیں کھڑے کھڑے اس نے پوچھا۔
“یہاں آؤ۔”ان کی آواز میں شیرینی آہستہ آہستہ بڑھ رہی تھی۔
“کیوں۔”اس کی آواز میں غراہٹ تھی۔خضر کو ایک بار پھر ہنسی آئی۔
“آؤ تو سہی یار۔”
“وہاں آکر میں جولیا آرمنڈ تو نہیں بن جاؤں گی زینب ہی رہوں گی زینب جس کیلیے آپ کے پاس وقت نہیں ہے۔”وہ دور کھڑی کہ رہی تھی۔خضر کے چہرے پہ شرارتی مسکراہٹ بکھرنے لگی جسے دیکھ کر زینب کی جھنجھلاہٹ میں اضافہ ہوگیا۔
“آپ ہنس رہے ہیں۔میں ناراض ہوں خضر۔”وہ منہ بنا کر بولی۔اسفند کے سامنے اماں بن کر رہنے والی زینب اس کے سامنے کتنی چھوٹی سی گڑیا ہوجایا کرتی تھی۔
“ایسے ناراض ناراض کتنی پیاری اپنی اپنی سی لگتی ہو۔”وہ اس کے ماتھے پہ آئی لٹ کو چھو کر بولے۔
“اچھی لاجک ہے یعنی پیارا لگنے کیلیے ضروری کے کہ میں آپ سے ناراض ہوں۔”اس نے بستر پر آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہوئے کہا۔
“جی نہیں۔بلکل نہیں۔ناراضگی بلکل ختم۔ہم آپ کی ناراضگی کی وجوہات جان کر ان کا سدباب کریں گے ملکہ عالیہ لیکن پہلے آپ یہ مگ پکڑیے اور ہمارے ساتھ کافی شئیر کیجیے۔”انہوں نے مگ اس کے ہاتھ میں زبردستی تھمادیا۔

Download link

👇

ZEESAT MOJ E SABA HAI BY TANZILA RIAZ

Novel Description

ناول :زیست موجِ صبا ہے

مصنفہ :تنزیلہ ریاض 🌸
اشاعت : کرن ڈائجسٹ، اکتوبر 2003


Childhood Nikah, Age Difference Based Second Marriage ❤️

ہیروئن زینب کا نکاح بچپن میں ہی کر دیا جاتا ہے 💍 مگر اس کے شوہر اس رشتے کو قبول نہیں کرتے اور دوسری شادی کر لیتے ہیں 😔۔ اب ان کا ایک بیٹا ہے جو ہیروئن کی عمر کا ہی ہے 🙂۔

جب شوہر کی بیوی کا انتقال ہو جاتا ہے اور خاندان والے زینب کو وَنی کرنے پر تُل جاتے ہیں 😢 تو اس وقت شوہر آگے بڑھ کر اسے اپنے ساتھ لے آتے ہیں ❤️۔ اس کے بعد ان دونوں کی ایک ننھی سی بیٹی بھی ہوتی ہے 👶🌼

ہیرو داؤد کی بیوی کا بھی انتقال ہو چکا ہے، اس کا ایک بیٹا ہے جو اسی اسکول میں پڑھتا ہے جہاں زینب کی بیٹی پڑھتی ہے 📚🙂۔ رفتہ رفتہ زینب کے سوتیلے بیٹے کی داؤد سے دوستی ہو جاتی ہے، اور یوں زندگی ایک نیا موڑ لیتی ہے 💫

کہانی آگے بڑھتے ہوئے خوبصورت جذبوں، احساسات اور نئے رشتوں کے رنگ بکھیرتی ہے 💕
آخرکار داؤد اور زینب کی شادی ہو جاتی ہے، اور کہانی کا انجام انتہائی پیارا اور خوشیوں سے بھرپور ہوتا ہے 🌸🌹👩‍❤️‍💋‍👨

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *