مجھے ابھی گھر جانا ہے مجھے یہاں نہیں رہنا۔” ندا نے بھیگی اواز میں ضد“پاگل مت بنو ندا۔”وہ جھنجھلایا۔”میں بیٹھا ہوں نا اکیلی تو نہیں ہو۔”
“آپ نظر ہی نہیں آرہے۔” ندا نے سادگی سے کہا تو حطیم نے بے اختیار سر پکڑا۔
مجھے دیکھ کر کیا کرنا ہے بس محسوس کرو میں تمہارے ساتھ ہوں پھر اس نے نرمی سے کہہ کر ندا کا ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ میں پکڑا اور اپنے ساتھ بٹھا لیا۔
“اب تسلی ہوئی۔” اس نے ندا کا ہاتھ دبا کر پوچھا تو ندا کو اندازہ ہوا کہ اس اندھیری رات کی تاریکی میں وہ حطیم کے انتہائی قریب بیٹھی ہے اور اس خیال کے اتے ہی اس کے مساموں سے پسینہ پھوٹ نکلا۔
“کتنا ڈر رہی ہو پورا ہاتھ پسینے سے تر ہو گیا ہے۔”حطیم نے نرم ای ہتھیلی کی نمی محسوس کی۔ندا خاموش رہی کیا کہتی اب تو دہرے ڈر کا سامنا ہے۔
“آپ سو جائیں میں نے خواہ مخواہ اپ کی نیند خراب کی۔”اس نے آہستہ سے کہا۔
“اب تو ہو گئی خراب۔” حطیم نے صوفے سے ٹیک لگا لی۔مردانہ پرفیوم کی خوشبو ندا کو ڈسٹرب کرنے لگی۔دل بےربط دھڑک رہا تھا۔
“تمہاری پلس کی رفتار بھی بہت تیز ہے۔”حطیم نے محسوس کیا تو اس کی کلائی تھام کر نبض ٹٹولی۔
“مجھ سے ڈر رہی ہو۔؟”اس نے اچانک پوچھا تھا۔ندا کو جھٹکا سا لگا۔
“ہاں۔”وہ صاف گوئی سے بولی۔حطیم چپ سا ہوگیا۔بجلی ایک بار پھر زور سے کڑکی اور اس روشنی میں ندا کا گورا سراپا چاندی کی طرح چمکا۔
MERI TALAB KA CHAND BY FARAH BHUTTO
📖 ناول: میری طلب کا چاند
✍️ مصنفہ: فرح بھٹو
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، فروری 2019
💫 Emergency Nikah Based | Rude Hero | After Marriage Romantic Story 👌🏻👌🏻👌🏻❤️
کہانی کے مرکزی کردار حطیم اور ندا کزنز ہیں 🥰 اور ایک مشترکہ فیملی سسٹم میں رہتے ہیں۔ ندا کی بچپن میں منگنی ہوچکی ہوتی ہے، لیکن وہ اپنے منگیتر کو پسند نہیں کرتی کیونکہ وہ کچھ زیادہ ہی فلرٹی مزاج کا ہوتا ہے 🙄
دوسری طرف حطیم ایک ڈاکٹر ہے 👨⚕️، نرم دل اور شفیق طبیعت کا مالک، جس کی اچھی شخصیت ندا کو دل ہی دل میں اس کی طرف مائل کر دیتی ہے 💖
ایک دن فیملی سب مل کر فارم ہاؤس جانے کا پلان بناتی ہے، مگر موسلا دھار بارش 🌧️ کی وجہ سے کوئی بھی نہیں پہنچ پاتا، سوائے حطیم اور ندا کے۔ مجبوری میں دونوں کو ایک ہی جگہ رات گزارنی پڑتی ہے 😶
اسی واقعے کو بنیاد بنا کر ندا کا منگیتر بدگمانی کا شکار ہو جاتا ہے اور بغیر کچھ سوچے سمجھے منگنی توڑ دیتا ہے 💔
آگے چل کر حالات کچھ ایسے رخ لیتے ہیں کہ ندا اور حطیم کی شادی ہو جاتی ہے 💍 اور پھر شروع ہوتی ہے ایک دلچسپ بعد از شادی کہانی، جس میں جذبات، غلط فہمیاں، محبت اور خاندانی رشتوں کی خوبصورت عکاسی ہے 💞
Happy Ending کے ساتھ پڑھیں خوبصورت Romantic Story ❤️🥰
Novel Description ناول: "گلاب رتوں کا موسم"مصنفہ: رابعہ افتخار اشاعت: آنچل ڈائجسٹ مئی 2010ہیرو ولید…
Novel Description 📚 ناول: حاصلِ زندگی✍️ مصنفہ: رابعہ حسین 🗞️ اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ، اگست 2019کہانی…
Novel Description 📚 ناولٹ: میری منتظر محبت✍️ رائٹر: فرحانہ ناز ملک 🗞️ اشاعت:شُعاع ڈائجسٹ، جنوری…
Novel Description 📚 ناولٹ: "تم سے اُلفت کے تقاضے نہ نبھائے جاتے"✍️ مصنفہ:مائرہ ملک🗞️ اشاعت:…
Novel Description 📚 ناول: “کس قدر تجھے چاہیں”✍️ مصنفہ: سعدیہ عابد📖 اشاعت: دوشیزہ ڈائجسٹ Kidnapping…