Tu ne paar utara hai by Nighat Abdullah

Story Theme


Rude Hero
Family Drama
Emotional Healing
Self-Confidence & Inner Beauty
Hope After Hardships
Personal Growth
Healing Through Love
Family Values
Forced Responsibilities
Happy Ending

Sneak Peak


میرے خیال میں کوئی لڑکی مجھ سے شادی نہیں کر سکتی۔کیونکہ میرا جلا ہوا چہرہ دیکھ کر لڑکیاں صرف مجھ سے دور دور ہی بھاگتی ہیں۔میری ذات کو تضحیک کا نشانہ بناتی ہیں۔”
“یہ محض اپ کا خیال ہے وہ بے دھیانی اور روانی میں کہہ گئی تو وہ کچھ دیر تک اسے دیکھتا رہا پھر ایک دم اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں جکڑ کر بولا۔
“آپ کریں گی مجھ سے شادی۔”
وہ اپنی جگہ سن ہو کر رہ گئی اور سینے کے اندر دل پتے کی طرح لزرنے لگا تھا۔
“جواب دیں ربیعہ میرے ساتھ چل سکتی ہیں۔”
اس کا انداز بے حد جارحانہ تھا اور اس کے ہاتھ کو اتنی زور سے دبایا کہ تکلیف سے اس کی انکھوں میں پانی اتر آیا ہونٹ کاٹتے ہوئے چہرہ دوسری طرف موڑ گئی تب اس کا ہاتھ چھوڑتے ہوئے وہ تاسف سے وہ بولا۔
“جب اپ میرا ساتھ نہیں دے سکتی ربیعہ تو سمجھ لیں کوئی نہیں دے سکتا۔”وہ پھر سے مایوسیوں کے پاتال میں اتر رہا تھا اور اس مقام پر وہ اتنی بے بس تھی کہ ایک لفظ نہیں کہہ سکی۔کچھ دیر ہمت مجتمع کرنے کے بعد وہ دوبارہ بولی۔
“کیا اپ کو میرا انا اچھا نہیں لگا۔”وہ جلدی میں یہی کہہ سکی۔
“مجھے یہاں کسی کا بھی آنا اچھا نہیں لگتا جب کوئی میری صورت دیکھ کر وہ چہرہ موڑتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔”
“میں صرف اپنی بات کر رہی ہوں۔”
وہ قدم بڑھا کر اس کے مقابل ا کر بولا۔
“کہاں تک خود پر جبر کریں گی اپ مجھے بتائیں کیا مجبوری ہے آپ کے ساتھ کیا ضرورت ہے میں یوہی پوری کر دوں گا۔”
“میںن جانتی ہوں آپ بڑے ادمی ہیں ہزاروں کی ضرورتیں پوری کرتے ہوں گے لیکن معاف کیجئے گا آغا جہانگیر میں بھیک لینے سے پہلے مر جانا پسند کروں گی

Continue Reading

Tu ne paar utara hai by Nighat Abdullah

About the Author



Nighat Abdullah is a well-known Urdu fiction writer, celebrated for her engaging family and romantic stories. She gained recognition through her novels published in popular monthly digests, where her emotional storytelling and realistic characters won the hearts of countless readers. Her writing often highlights family relationships, human emotions, personal struggles, and the journey of hope and healing. Alongside digest writing, she has also contributed scripts for Pakistani television dramas, making her a respected name in Urdu literature and entertainment.

Main Characters


Rabia — Heroine
Agha Jahangir — Hero
Sunny — Agha Jahangir ka bhanja
Agha Sahib — Agha Jahangir ke walid
Rabia ka Bhai — Jiski wajah se kahani ka aaghaz hota hai.

Novel Description

ناول : تو نے پار اتارا ہے

مصنفہ: نگہت عبداللہ

اشاعت : خواتین ڈائجسٹ اکتوبر 1996


کہانی کی مرکزی کردار رابعہ اپنے گھر کے مشکل حالات کی وجہ سے ملازمت کی تلاش میں نکلتی ہے۔ اس کا بھائی غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش میں گرفتار ہو جاتا ہے، جس کے بعد گھر کی تمام ذمہ داریاں رابعہ کے کندھوں پر آ جاتی ہیں۔ ایک دفتر میں انٹرویو کے دوران اس کی گھبراہٹ اس کے لیے رکاوٹ بن جاتی ہے، لیکن قسمت اسے ایک مختلف راستے پر لے آتی ہے۔

دوسری جانب آغا جہانگیر ایک باوقار مگر سخت مزاج شخص ہے، جو ایک المناک حادثے کے بعد اپنے چہرے کی خرابی کے باعث احساسِ کمتری میں مبتلا ہو کر دنیا سے کٹ جاتا ہے۔ اس کے والد رابعہ کو بظاہر اپنے پوتے سنی کی ٹیوشن کے لیے گھر بلاتے ہیں، مگر ان کا اصل مقصد اپنے بیٹے کو دوبارہ زندگی، اعتماد اور لوگوں سے جڑنے کا حوصلہ دینا ہوتا ہے۔

رابعہ کی سادگی، خلوص اور مثبت سوچ آہستہ آہستہ آغا جہانگیر کی زندگی میں روشنی لے آتی ہے۔ دل کو چھو لینے والے جذبات، خوبصورت خاندانی ماحول اور کرداروں کی تدریجی تبدیلی اس ناول کو یادگار بنا دیتی ہے۔ آخرکار کہانی ایک خوشگوار انجام تک پہنچتی ہے❤️ جو قاری کے دل میں امید اور مسکراہٹ چھوڑ جاتا ہے۔

Why Should Read This Novel?

Why Should Read This Novel?
If you enjoy rude hero, heart-touching family stories, and emotional character development, Tu Nay Par Utara Hai is a wonderful choice. The novel beautifully portrays how kindness, patience, and sincere care can heal emotional wounds and transform lives. With memorable characters, meaningful family relationships, touching emotions, and a satisfying happy ending, this story keeps readers engaged from beginning to end.

Disclaimer



All rights to this novel belong to its respective author and publisher. This post is shared for informational and review purposes only, including the novel’s basic details, theme, and a brief introduction. We fully respect copyright ownership and do not claim any ownership of the original work.