Novel Description
ناول: مجھے اِس کا یقین ہے
مصنفہ: عنیزہ سید
اشاعت: خواتیـن ڈائجسٹ، جنوری 1990
یہ کہانی اعتماد، ٹوٹتے جڑتے رشتوں اور دل کی تبدیلی کی خوبصورت تصویر ہے
زین ملازمت کے سلسلے میں ایک نئے شہر آتا ہے، جہاں اس کے والد کے پرانے دوست کے ساتھ ساتھ اس کا ننھیال بھی آباد ہوتا ہے😊 والد کی ناراضی کے سبب ننھیال سے برسوں کا تعلق منقطع ہے، مگر زین دل کی آواز پر چلتے ہوئے والد کو بتائے بغیر نانی سے ملنے چلا جاتا ہے ۔ یہ ملاقات ماضی کی تلخیوں پر پہلی دستک ثابت ہوتی ہے۔💟
ادھر تہنیت فاطمہ—باپ کے سائے سے محروم، ماں کی دوسری شادی کے بعد دل میں شکوے سمیٹے—اپنی نانی کے گھر رہتی ہے 😌 ماں سے ناراضی اور خونی رشتوں کی بےحسی نے اسے سخت مزاج بنا دیا ہے، اسی لیے گھر میں کم ہی کوئی اس کی قدر کر پاتا ہے 💔
کیسے ان دونوں کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔۔۔
بالآخر کہانی خوشگوار انجام تک پہنچتی ہے 🥰👩❤️💋👨💖