Novel Description
ناول: اے وقت گواہی دے
مصنفہ: راحت جبیں
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ (اکتوبر 2001 تا اگست 2002)
صفحات:381
Feudal System based | Haveli Based | After Nikah ❤️ Romantic Love Story 👌🏻👌🏻🌺🥰
کہانی کی ہیروئن زارا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے اور اس کا نکاح اپنے کزن رضوان سے ہو چکا ہوتا ہے 😍۔ یونیورسٹی میں اس کے دوستوں کا ایک گروپ ہے، جن کی کہانیاں نہ صرف دلچسپ بلکہ ہلکی پھلکی اور مزاح سے بھرپور ہیں 🙂✨
دوسرا ہیرو زین شروع سے ہی زارا پر گہری نظر رکھتا ہے، یہ بات زارا کی دوستیں بھی محسوس کر لیتی ہیں 🌸۔ زین اسے بتاتا ہے کہ اس کے والد زارا سے ملنا چاہتے ہیں، مگر مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہو پاتی۔ جب زارا وہاں پہنچتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص زارا کا ماموں تھا، جن کا چند دن پہلے انتقال ہو چکا ہے، اور زین دراصل اس کا کزن ہے 🥰
کہانی میں ایک اہم موڑ تب آتا ہے جب زارا کے ماموں پر اس کے سسر کے قتل کا الزام لگتا ہے۔ زارا کا شوہر نہایت سمجھدار اور اچھا انسان ہے ❤️، جبکہ اس کا بڑا بھائی پوری حویلی پر رعب و دبدبہ رکھتا ہے اور خاصا سخت مزاج ہے 😐۔ آگے چل کر کہانی بہت سنسنی خیز اور دل چسپ رخ اختیار کر لیتی ہے 😍🔥
دوسری کہانی زین اور ہیروئن نین تارا کے گرد گھومتی ہے 🌺۔ نائن تارا کے والدین وفات پا چکے ہیں اور اس کا سوتیلا بھائی جائیداد کے لالچ میں اس پر ظلم کرتا ہے 😔۔ ایک حادثے میں نین تارا کے پاؤں پر چوٹ لگتی ہے، جس کا علاج زین کرتا ہے، مگر اس پر اس کے بھائی دونوں پر الزام لگا دیتے ہیں۔ یہ کہانی بے حد خوبصورت انداز میں آگے بڑھتی ہے 🥰💫
اختتام: خوشگوار ❤️👩❤️💋👨
واقعی ایک یادگار ناول ہے، ضرور پڑھیں 💕📖