Dil Ki Rahon Mei By Samiya Ubaid.

Novel Lines

میری بارات واپس گئی تھی نا تمہیں یہ میرے ساتھ نکاح پڑوانے کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی۔”شادی کا لفظ بولنا اسے ذرا عجیب لگا جب کہ ادیان اس کی بات پر چند ثانیہ تو وہ تو حیران ہوا پھر بے اختیار ہنس دیا۔
“تابعدار مشرقی لڑکا ہوں جہاں ماں نے سر جھکانے کا کہا جھکا دیا۔” اس نے یوںہی ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کیا تھا مگر مقابل بھرا بیٹھا تھا اس کا تو اس کے فرشتوں کو بھی گمان نہ تھا۔
“شٹ اپ ادیان تمہیں لگتا ہے زندگی مزاق ہے اسے یونہی تم یوں چٹکیوں میں اڑا دو گے۔”قہ ایک دم ہی بھڑکی تھی ادیان حیران رہ گیا۔
“کیا ہو گیا ہے۔”وہ حد درجہ حیران تھا۔
“وہی تو میں تم سے پوچھ رہی ہوں کہ کیا ہو گیا تھا تمہیں کیوں یہ شادی ہونے دی تم نے۔” وہ پوچھ رہی تھی۔
“کیا فضول بات ہے یار شادی انسان کیوں کرتا ہے ظاہر ہے گھر بسانے کے لیے۔” وہ اس کے اس فضول سوال پر سچ میں الجھا تھا۔
“قضول بات میں نہیں تم کر رہے ہو کیونکہ یہ تم بھی جانتے ہو ہم دونوں کبھی گھر نہیں بسا سکتے۔”وہ دوبدو بولی ادیان کے ماتھے پر بل پڑ گئے۔
“کیا مطلب کیوں نہیں بسا سکتے گھر۔”وہ بازو سینے پر باندھ اس کے مقابل آ کھڑا ہوا اسے حقیقتا اس کی بات اچھی نہ لگی تھی۔
“اتنے انجان مت بنو تم۔”وہ اس کے قریب آنے پر جھجھک سی گئیں۔
“انجان ہوں تو پوچھ رہا ہوں۔” اس کا لہجہ تھوڑا تیز ہوا۔ وہ کیسی عجیب باتیں کر رہی تھی۔
“ادیان دماغ مت خراب کرو میرا تم جانتے ہو ہماری عمر میں کتنا فرق ہے پھر کیا سوچ کر تم نے قدم اٹھایا۔کیوں مانے تم سب کی بات۔”وہ تپ کر بولی۔
“بس کرو یار کیا باتیں لے کر بیٹھ گئی ہو اور ہماری عمروں میں کوئی اتنا فرق نہیں ہے جس کی وجہ تم ہو۔۔۔۔    

Download link

DIL KI RAHON MEI SAMIYA UBAID

Novel Description

ناول کا نام: دل کی راہوں میں 

مصنفہ: سمیعہ عبید
ڈائجسٹ: سوہنی ڈائجسٹ


Age Difference Based |Emergency Nikah Based | Romantic Novel 💞 



ہیرو ادیان اور ہیروئن زائنہ آپس میں کزنز ہیں 🙂
کہانی ایک جوائنٹ فیملی سسٹم کے گرد گھومتی ہے۔ ادیان کے والد کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے، اسی وجہ سے زائنہ کے والد نہ صرف اپنی بیٹی بلکہ ادیان کی فیملی کا بھی سہارا بنتے ہیں 🤍
زائنہ عمر میں ادیان سے بڑی ہے، مگر ادیان کے دل میں اس کے لیے خاص جگہ بن چکی ہوتی ہے 😍
دلچسپ بات یہ ہے کہ زائنہ اس سچائی سے بالکل لاعلم رہتی ہے 💕
ادیان اپنی تعلیم مکمل ہونے تک گھر والوں کو رشتہ بھیجنے سے روک دیتا ہے۔
جب وہ ہاسٹل سے واپس آتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ زائنہ کی شادی کہیں اور طے ہو چکی ہے 🙂
یہاں سے کہانی نیا موڑ لیتی ہے، جہاں مجبوری، احساسات اور حالات مل کر ایمرجنسی نکاح تک لے جاتے ہیں 💛
آگے کیا ہوتا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں 📖✨
آخر میں ایک خوبصورت، رومانوی اور خوشگوار انجام قاری کے دل کو چھو لیتا ہے 💛💛💑

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *