Novel Description
📖ناول: مجھے اک گھر بنانا ہے
مصنفہ: سلوی علی بٹ
اشاعت: کرن ڈائجسٹ اپریل 2010
👩 Heroin
ستارہ کا تعلق ریڈ لائٹ ایریا سے ہے مگر اس ماحول سے اُسے سخت نفرت ہے۔ اس کا خواب ہے کہ عزت اور سکون کے ساتھ اپنا گھر بسائے، مگر اس کی فیملی اسے اسی گندے پیشے میں دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے۔ 😔
گھر والے اس پر تشدد بھی کرتے ہیں مگر ستارہ ڈٹ کر انکار کرتی ہے۔ 💔
ایک دن نانی ایک آدمی کے ساتھ جعلی نکاح کا ڈراما کرکے ستارہ کو رخصت کر دیتی ہیں 😢… لیکن جب ستارہ کو حقیقت معلوم ہوتی ہے تو وہ وہاں سے بھگ کر نکل جاتی ہے۔ 🏃♀️💨
👨 Hero: اکمل
اکمل کا تعلق ایک سیدھی سادی مڈل کلاس فیملی سے ہے۔ ماں کی وفات کے بعد باپ دوسری شادی کر لیتا ہے، اور سوتیلی ماں کا رویہ اکمل کے ساتھ کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ 😞
نوکری کی جگہ اُس پر چوری کا جھوٹا الزام لگ جاتا ہے، جس کے بعد وہ پولیس کے ڈر سے گھر چھوڑ دیتا ہے۔ 🚶♂️💔
💞 ہیرو اور ہیروئن کی ملاقات:
دونوں اپنی اپنی زخم خوردہ زندگیوں سے بھاگتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں…
اور یہیں سے کہانی خوبصورت اور جذباتی انداز میں آگے بڑھتی ہے۔ ✨❤️
اکمل کی سچائی اور ستارہ کی معصومیت مل کر ایک ایسا رشتہ بناتی ہے جو دل میں اتر جاتا ہے۔ 🌸
😊💍 اینڈ:
کہانی کا اختتام خوشگوار ہے۔
ستارہ کا خواب—
“مجھے ایک گھر بنانا ہے”
بالآخر پورا ہو جاتا ہے۔ 🏡❤️👩❤️👨