Novel Lines:
سر میں نے چائے بس کر دی میں یہاں ویسے بھی سمانہ کی طرف سے معافی مانگنے ائی تھی۔”
“کیوں کپ تو ختم کریں اور جھوٹا کھانے پینے سے محبت بڑھتی ہے۔”ہانیہ نے بمشکل ایک گھونٹ حلق سے اتارا۔
“سر۔”
“جی سر کی جان۔”وہ مزید سٹپٹا گئی۔ سر کو کیا ہو گیا تھا کیسی بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کر رہے تھے۔
“آپ کچھ کھا لیں پھر میڈیسن۔”
“اف اپ ڈاکٹر کیوں نہیں بنی جب سے ائی ہیں میڈیسن میڈیسن اپ بھی تو کچھ لیں۔پھر میں بھی لیتا ہوں۔”وہ تو ہرگز یہ رسک نہیں لے سکتی تھی چائے والا عمل اگر کباب بسکٹ کے ساتھ دہرایا جاتا۔وہ گھبرا کر کھڑی ہو گئی۔
“میں اب جاؤں سر کافی دیر ہو گئی ہے۔”
سمانہ کو کیا بتائیں گی مجھے منایا تو نہیں اپ نے۔” ہانیہ نے حیرت سے اسے دیکھا وہ تو سمجھی تھی کہ وہ ناراضگی ختم کر چکا ہے۔
“چلیں مجھے منائیں۔” وہ ڈٹ کر اس کے سامنے کھڑا ہو گیا ہونٹوں پر شریر سی مسکراہٹ لیے۔ہانیہ بے اختیار مسکرا دی۔
“میں اپ سے سمانہ کی طرف سے معافی مانگتی ہوں پلیز سر اس سے جو بھی گستاخی ہوئی ہے اس کے لیے اسے معاف کر دیں۔”
“بڑے افسوس کی بات ہے ویسے کہ اپ کو منانا بھی نہیں اتا اپ سے ناراض پہ سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے خیر میں اپ کو بتاتا ہوں کس طریقے سے اپ کو مجھے منانا چاہیے۔”بڑے ارام سے اس نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے ساتھ لگا لیا ہانیہ کو تو 440 والٹ کا کرنٹ لگا تھا۔
“یہ آپ کیا کر رہے ہیں سر۔”
“ابھی تو میں نے کچھ کیا ہی نہیں۔”وہ بڑے معنی خیز انداز میں مسکرایا ہانیہ کو اب صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا اس نے اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کی مگر اس نے اپنی گرفت مزید سخت کر دی تھی۔
“آپ بہت غلط کر رہے ہیں سر۔”
“محبت اور جنگ میں کچھ بھی غلط نہیں ہوتا۔”اس کے پاس ہر بات کا جواب موجود تھا
Novel Description
ناولٹ : محبت ہمسفر میری
مصنفہ : شبانہ شوکت
اشاعت : کرن ڈائجسٹ، اکتوبر 2015ء
خوبصورت اندازِ تحریر اور دلچسپ رومانوی پلاٹ پر مبنی ایک پراثر کہانی 💖
ہیرو ایک کامیاب اور پُرکشش بزنس مین ہے جبکہ ہیروئن ایک معصوم اور خوددار لڑکی جو اپنے تایا کے گھر پرورش پاتی ہے۔ قسمت کا کھیل دیکھئے کہ وہی باس، جس کے زیرِ نگرانی وہ کام کرتی ہے، رفتہ رفتہ اس کے دل کی دنیا بدل دیتا ہے۔ 🌸
مگر کہانی اُس وقت نیا رخ لیتی ہے جب ہیرو کی منگنی ہیروئن کی کزن سے طے پاتی ہے۔ رشتوں کے اس الجھے ہوئے دائرے میں غلط فہمیاں، احساسات اور انا کی دیواریں کھڑی ہو جاتی ہیں۔ ایک ملاقات ایسی بھی آتی ہے جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتی ہے — جہاں جذبات کی شدت، آنسوؤں کی نمی اور محبت کی سچائی سامنے آتی ہے۔
آخرکار وقت اور سچائی سب کچھ صاف کر دیتے ہیں، اور کہانی ایک خوبصورت خوشگوار انجام کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 🌹✨
ایک منفرد، دل کو چھو لینے والی کہانی — “محبت ہمسفر میری” ضرور پڑھیے! 💕
Download link
MOHABBAT HUMSAFAR MERI BY SHABANA SHAUKAT