
Novel Description
ناول : بساط
مصنفہ : قرۃ العین خرم ہاشمی
اشاعت :خواتین ڈائجسٹ نومبر 2025
کہانی کا خلاصہ 🌹
ہیروئن شیما کے والدین کے انتقال کے بعد اس کی پرورش اس کی نانی نے کی ہوتی ہے 💔 شیما ایک باہمت بہادر اور سمجھدار وکیل ہے ⚖️ جس کے پاس ایک ایسی لڑکی کا کیس آتا ہے جو اپنے گھر سے بھاگ کر اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ وہ لڑکی فی الحال ایک NGO 🌿 کی پناہ میں ہے۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ لڑکا ایک مخالف قبیلے سے تعلق رکھتا ہے 😔 جب شیما اس کیس کو چھوڑنے سے انکار کرتی ہے تو لڑکی کے قبیلے والے اُس پر دباؤ ڈالنے لگتے ہیں اور آخرکار اُسے اغوا (Kidnap) کر لیتے ہیں 😢
💫 اسی دوران کہانی میں داخل ہوتا ہے ہیرو سعد، جو اسی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور شیما کا یونیورسٹی فیلو بھی رہ چکا ہے 🎓❤️
دونوں کی ملاقاتیں ایک نئے رخ کو جنم دیتی ہیں، جہاں دشمنی، جذبہ، اور انصاف کے بیچ محبت پروان چڑھتی ہے 💕
✨ آخرکار کہانی ایک خوبصورت اور سکون بخش خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 🌸💖