Bisat By Quratul Ain Hashmi.

Novel Lines

میں فریال سے ملنا چاہتا ہوں اگر تمہاری اجازت ہو تو ۔۔” سعد نے نرمی سے کہا تو شیما فاروقی کے ماتھے پر بل پڑ گئے۔
“فورا نیچے اترو، ورنہ۔۔ ! ! ! ” شیما نے آستین چڑھاتے ہوئے کہا تو سعد ڈر کر پیچھے ہوا۔
” تم اتنی لڑاکا لڑا کا کب سے ہو گئی ہو؟ دل کے مریض پر ہاتھ پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لینا۔ یہ نہ ہو کہ میرا خون تمہاری سر ہو۔۔“

سعد نے مصنوعی ڈر سے کہا مگر اس کی مسکراہٹ بہت تھکی ہوئی تھی۔ شیما ساکت نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی۔ کچھ لمحے ایسے ہی گزر گئے پھر اس نے کچھ کہے بغیر گاڑی اسٹارٹ کر دی۔ دوران سفر وہ خاموش رہی سختی سے لب بھینچے وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی ۔ سعد کن انکھیوں سے اسے دیکھتا رہا۔
” تمہیں غصہ میرے بیٹھنے پر ہے تو گاڑی سے نیچے اتر جاتا ہوں۔۔۔ تم آرام سے آفس جاو۔۔۔” سگنل پر حد گاڑی رکی تا پر حد گاڑی رکی تو سعد نے سیٹ بیلٹ کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا۔ “چپ چاپ بیٹھے رہو ! ! ! ” شیما فاروقی نے جھاڑا تو سعد مسکرا کر شیشے سے باہر دیکھنے لگا۔
” اتنے امیر باپ کی اولاد ہو۔ تمہاری شان و شوکت کی مثالیں تو دنیا دیتی ہے۔ پھر بیوی بھی اعلیٰ سیاسی خاندان سے لائے ۔ لندن جا کر سیٹ ہو گئے ۔ شادی پر اتنے خوش تھے جیسے دلی مراد بر آئی ہو۔۔۔ جس بندے کی زندگی میں اتنی خوشیاں ہوں، اسے جوانی میں دل کا عارضہ کیسے ہو سکتا ہے مجھے یقین نہیں آرہا۔۔۔” شیما نے سگنل کھلتے ہی تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتے ہوئے دانت پیس کر کہا۔
” بندے کی زندگی میں سب کچھ تھا سوائے محبت کے۔۔۔ محبت کا روگ دل کو کھا گیا ہے۔۔۔” اس نے کھوکھلی ہنسی کے ساتھ کہا تو شیما نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی.

میرا کمزور دل اتنی تیز ڈرائیونگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔۔” سعد نے دہائی دی تو شیما نے فورا اسپیڈ کم کردی دی۔
“تم نے شادی کیوں نہیں کی؟؟ اچھی بھلی اوور ایج ہو گئی ہو۔ بلکہ اپنی عمر سے کچھ سال بڑی ہی لگتی ہو۔۔” سعد نے غور سے اسے ہوئے دیکھتے کہا تو شیما فاروقی نے تند نگاہ سے اسے دیکھا۔
“بے فکر رہو تم سے آج بھی چھوٹی ہی لگتی ہوں۔۔” شیما نے کب ادھار رکھنا سیکھا تھا ۔ سعد کھلکھلا کر ہنسا اور کافی دیر ہنستا ہی رہا۔

اس دل کو یقین تھا کہ تمہارے ساتھ ہی دل سے ہنس سکتا ہوں۔۔” سعد جیسے بڑبڑایا تھا

Novel Description

ناول : بساط

مصنفہ : قرۃ العین خرم ہاشمی
اشاعت :خواتین ڈائجسٹ نومبر 2025




ہیروئن شیما کے والدین کے انتقال کے بعد اس کی پرورش اس کی نانی نے کی ہوتی ہے 💔 شیما ایک باہمت بہادر  اور سمجھدار وکیل ہے ⚖️ جس کے پاس ایک ایسی لڑکی کا کیس آتا ہے جو اپنے گھر سے بھاگ کر اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ وہ لڑکی فی الحال ایک NGO 🌿 کی پناہ میں ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ لڑکا ایک مخالف قبیلے سے تعلق رکھتا ہے 😔 جب شیما اس کیس کو چھوڑنے سے انکار کرتی ہے تو لڑکی کے قبیلے والے اُس پر دباؤ ڈالنے لگتے ہیں اور آخرکار اُسے اغوا (Kidnap) کر لیتے ہیں 😢

💫 اسی دوران کہانی میں داخل ہوتا ہے ہیرو سعد، جو اسی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور شیما کا یونیورسٹی فیلو بھی رہ چکا ہے 🎓❤️

دونوں کی ملاقاتیں ایک نئے رخ کو جنم دیتی ہیں، جہاں دشمنی، جذبہ، اور انصاف کے بیچ محبت پروان چڑھتی ہے 💕

✨ آخرکار کہانی ایک خوبصورت اور سکون بخش خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 🌸💖

Download link

BISAT BY QURATUL AIN HASHMI

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *