Novel Description
ناولٹ: بہتے پانیوں کے خواب
مصنفہ: راحت جبیں
اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ، نومبر 1998
ایمرجنسی نکاح پر مبنی ایک نہایت دلنشیں اور رواں بہتی کہانی، جس میں جذبات، روایت اور خاندان کی گرہیں بڑی خوبصورتی سے سلجھائی گئی ہیں۔🌹✨
مرکزی کردار کشف ایک باحیا اور سادہ لڑکی ہے جس کی زندگی اُس وقت بدلتی ہے جب اُس کے والد ایک حادثے کے بعد معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کشف کا کزن اس کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔۔۔۔
ایسے میں کشف کی ماں بیٹی کے تحفظ کے لیے ایک مشکل فیصلہ کرتی ہے اور اُسے حمران کے گھر بھیج دیتی ہے—وہی حمران جس کے والد کا ماضی کبھی کشف کی ماں سے جڑ کر اُن کی زندگیوں میں ایک ان کہا باب چھوڑ گیا تھا۔
اسی پرانے راز کے پس منظر میں ایک سنگین صورتحال جنم لیتی ہے جس کے نتیجے میں حمران اور کشف کا ایمرجنسی نِکاح کروا دیا جاتا ہے۔ یہ رشتہ دونوں کے لیے نیا، اچانک اور غیر متوقع ضرور ہے، مگر رفتہ رفتہ ایک خوبصورت احساس میں ڈھلنے لگتا ہے۔
کہانی کا رنگ اُس وقت مزید خوشگوار ہوجاتا ہے جب حمران کے جڑواں بھائیوں کی شرارتیں اور اُن کی دل موہ لینے والی نوک جھونک فضا میں ہلکی پھلکی مسکراہٹیں بکھیرتی نظر آتی ہے۔🙂
مصنفہ نے بہت مہارت سے اس رشتے کو اعتماد، قربت اور محبت کی طرف بڑھتے دکھایا ہے اور یوں کہانی ایک نہایت خوبصورت ہَیپی اینڈنگ پر پہنچتی ہے۔♥️✨