Novel Description
ناول: عدل اور جزا
مصنفہ: نایاب جیلانی
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، مئی 2014
Childhood Nikah Based | After Marriage | Second Marriage 💗
ہیرو عدل کے والد بچپن ہی میں اس کا نکاح اس کی کزن جزا سے کر دیتے ہیں، جو گاؤں کی سادہ سی فضا میں پل رہی ہوتی ہے 🌿۔ وقت گزرتا ہے، تعلیم اور شعور کے مراحل طے کرتے ہوئے عدل اس نکاح کو پسِ پشت ڈال دیتا ہے اور اپنی دوسری کزن مامن کی محبت میں مبتلا ہو جاتا ہے، جو خود بھی اسے دل سے چاہتی ہے 🙂
ہیروئن جزا نانی اور ماموں کے گھر رہائش پذیر ہوتی ہے۔ نانی کی موجودگی میں وہ مامی کے سخت رویّے سے محفوظ رہتی ہے 🤍، مگر نانی کے انتقال کے بعد مامی کا ظلم کھل کر سامنے آ جاتا ہے، جو جزا کی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے 💔
جزا دل ہی دل میں رخصتی کا خواب دیکھتی ہے تاکہ اس اذیت ناک ماحول سے چھٹکارا پا سکے، مگر عین اسی وقت عدل کے والد کا انتقال ہو جاتا ہے 😔 اور اس کی امیدیں مزید ٹوٹ جاتی ہیں۔
دوسری طرف عدل اپنی کزن مامن سے شادی کر چکا ہوتا ہے، جبکہ جزا ظلم سہتے سہتے مامی کے گھر سے فرار ہو کر عدل کے گھر پہنچ جاتی ہے 😍۔ یہاں سے کہانی جذبات، صبر، تقدیر اور خاموش محبت کے حسین رنگ دکھاتی ہے 💞
ناول نہایت نرم، درد بھرا اور دل کو چھو لینے والا ہے، جبکہ اس کا اختتام بھی بہت خوبصورت اور اطمینان بخش ہے 💖
📖✨