About the Author
Nighat Abdullah is a renowned Pakistani Urdu novelist and short story writer, widely admired for her contributions to Urdu monthly digests. She is known for creating emotionally engaging stories that revolve around family relationships, love, social values, and personal growth. Her simple yet captivating writing style, memorable characters, and realistic storytelling have earned her a loyal readership. Over the years, her novels have remained popular among Urdu fiction enthusiasts and continue to be appreciated by readers across generations.
Theme of the Novel
Age Difference Marriage
Second Marriage
Divorce & New Beginnings
Family Values & Joint Family Life
Trust, Healing & Emotional Growth
Self-Respect and Inner Strength
Love After Hardships
Happy Ending
Main Characters
Nomia Hassan (Heroine)
Ghaznavi (Hero)
Nomia’s Mother
Nomia’s Daughter
Nomia’s First Husband
Family Members (Joint Family)
Novel Description
ناول: دل کا دروازہ کھلا ہے
مصنفہ: نگہت عبداللہ
شائع ہوا: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 1998
Age difference based| Second Marriage
دل کا دروازہ کھلا ہے ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والا فیملی بیسڈ ناول ہے، جس میں عمر کے فرق، دوسری شادی، طلاق کے بعد نئی زندگی، خودداری اور رشتوں پر اعتماد جیسے موضوعات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
کہانی کی مرکزی کردار نومیہ حسن ہے، جس کے والد کے انتقال کے بعد گھر کے افراد اس کی والدہ کو دوسری شادی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وہ اپنے بچوں کی خاطر یہ فیصلہ قبول نہیں کرتیں۔ کم عمری میں نومیہ کی شادی کر دی جاتی ہے، لیکن ایک بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کا شوہر اسے طلاق دے دیتا ہے۔ زندگی کی مسلسل آزمائشیں اسے مضبوط، بےباک اور دوٹوک مزاج بنا دیتی ہیں۔
دوسری طرف غزنوی، جو نومیہ کا چچا زاد ہے، ایک مشترکہ خاندانی نظام سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں کے درمیان ہمیشہ نوک جھونک اور اختلاف رہتا ہے، مگر غزنوی دل ہی دل میں نومیہ کو اپنی شریکِ حیات بنانا چاہتا ہے۔ نومیہ ماضی کی تلخ یادوں کے باعث دوبارہ کسی رشتے پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی، جس سے کہانی میں دلچسپ حالات اور خوبصورت جذباتی موڑ پیدا ہوتے ہیں۔
یہ ایک دلکش خاندانی کہانی ہے جو محبت، اعتماد، عزتِ نفس اور زندگی کو دوسرا موقع دینے کا خوبصورت پیغام دیتی ہے، جبکہ اس کا خوشگوار اختتام قاری کے دل میں دیر تک اپنی جگہ بنائے رکھتا ہے۔❤️
Sneak Peak
تم علی الاعلان اس کا اظہار بھی کرو یا تم اپنے آپ کو بہت سمارٹ سمجھتی ہو۔”
“میں خود کو کچھ بھی سمجھوں یا کچھ بھی کروں۔آپ کون ہوتے ہیں مجھے ٹوکنے والے۔”وہ تنک کر بولی۔
“ابھی تو میں صرف تمہارا عم زاد ہوں اور اسی ناتے میں تمہیں ٹوکنے کا حق رکھتا ہوں۔”
“جی نہیں۔ایسا کوئی حق نہیں ہے آپ کو۔اگر رعب جمانے کا اتنا ہی شوق ہے تو سیما حرا وغیرہ موجود ہیں۔ان پر اپنا شوق پورا کرلیں۔میں کسی کے رعب میں آنے والی نہیں۔”وہ برابر سے جواب دے کر انہیں طیش دلارہی تھی لیکن وہ بڑے ضبط سے بولے۔
جانتا ہوں۔
“جانتے ہیں تو مجھے یہاں لے کر کیوں آئے ہیں۔؟”
“تمہاری بات کا جواب دینے کہ تم سے شادی کا فیصلہ میرے دل اور دماغ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔تمہیں کیوں اعتراض ہے۔؟”
“ہا۔۔۔۔”اس نے یقیناً ہاں کہنے کیلیے منہ کھولا تھا کہ وہ فوراً روک کر کہنے لگے۔
“ایک منٹ۔اچھی طرح سوچ سمجھ کر جواب دینا۔ناؤ گیٹ لاسٹ!”ان کے آخری الفاظ پہ وہ بری طرح سلگ گئی۔
“میں خود نہیں آئی۔آپ لے کر آئے ہیں مجھے۔بڑے آئے گیٹ لاسٹ کہنے والے اور اچھی طرح سن لیں۔میں ہرگز ہرگز آپ سے بلکہ کسی سے بھی شادی نہیں کروں گی۔یہ میرا فیصلہ ہے۔”وہ اپنی بات ختم کرکے دندناتی ہوئی ان کے کمرے سے نکل آئی۔سخت غصے میں تھی۔دل چاہ رہا تھا کہ چیخ چیخ کر سارا گھر سر پہ اٹھالے۔اپنے کمرے میں آکر وہ خواہ مخوای چیزیں اٹھا اٹھا کر پٹخنے لگی۔جس سے امی کی گود میں سوئی سامعہ ننھی سی سامعہ ڈر کر رونے لگی تو امی اس پہ بگڑنے لگییں۔
“دماغ خراب ہے تمہارا؟ذرا احساس نہیں۔۔بچی کو کچی نیند سے اٹھادیا
Continue Reading
Dil ka darwaza khula hai by Nighat Abdullah
Why Should You Read This Novel?
A unique blend of age difference and second marriage themes.
Features a strong, self-respecting heroine who grows through life’s hardships.
Engaging love-hate chemistry and entertaining banter between the main characters.
A heartwarming joint family story with realistic relationships.
Emotional yet inspiring journey of healing, trust, and second chances.
Beautiful storytelling by Nighat Abdullah with a satisfying happy ending.
Disclaimer
This novel is shared only for reading, review, and archival purposes. All copyrights belong to the original author, publisher, and respective copyright holders. If you own the rights to this content and have any concerns, please contact us for prompt action. We fully respect intellectual property rights.
