Novel Lines
”کیا مجھ سے کوئی شکایت ہے؟
وہ اس کے مقابل آن کھڑا ہوا۔
“کیا تم اس شادی سے خوش نہیں ہو؟”
حتمی نتیجہ اس نے نکالا تھا۔
“اب اس بحث سے کیا فائدہ؟”
وہ تلخی سے گویا ہوئی۔
“اس کا مطلب میرا اندازہ درست ہے۔”
“میں سمجھ سکتا ہوں مناہل! آخر تم ایک جیتی جاگتی لڑکی ہو۔ تمہارے بھی کچھ خواب ہوں گے۔ مگر یقین جانو، اللّٰہ نے خود ہی میرے دل کو تمہاری طرف ایسا پھیر دیا ہے کہ اب اس دل میں ہر طرف تمہاری محبت ہی نظر آتی ہے اپنا آپ بھی پس منظر میں محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہ یقینا قسمتوں کے کھیل ہیں، اس میں کوئی اختیاری عمل د خل نہیں۔”
وہ بڑے جذب سے بول رہا تھا۔
“لیکن میں اپنے دل میں آپ کے لیے کوئی ایسا جذبہ محسوس نہیں کرتی۔”
وہ سپاٹ لہجے میں بولی۔
“محبت اپنا آپ خود ہی منوا لیتی ہے۔”
اس نے نرم نگاہیں اس کے چہرے پر ٹکا دی۔
“میں مرد ذات پر بھروسہ نہیں کرتی۔”
“مجھ پہ کر کے دیکھو کبھی پچھتانے کا موقع نہیں دوں گا۔”
“اور تھوڑی ہیں آپ پر بھروسہ کرنے والے۔”
وہ طنزیہ انداز میں بولی۔”
“ان میں تم ہو تو یقین کرو۔”
اس نے سہولت سے اس کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں سے دبایا۔ اس نے فوراً اپنا ہاتھ کینچا لیکن مقابل کی گرفت مضبوط تھی وہ کسمسا کر رہ گی۔ اس کا خفا خفا انداز بالکل بچوں جیسا تھا۔
“مین کوشش کرو گا تمھاری مسنڈرسٹینڈنگ جلد ختم ہو جائے۔”
Download PDF Link Below….
Dil Ka Dard Ghazal Hoa By Madiha Tabasum
Novel Description
📚ناول: دل کا درد غزل ہوا۔❤️
✒️مصنفہ: مدیحہ تبسم
اشاعت: حنا ڈائجسٹ مارچ 2008
Theme: Second Marriage · After Marriage Romance · Age Difference
جاگیرداری پسِ منظر رکھنے والا سنجیدہ اور باوقار داود سلیمان اپنی پہلی بیوی—جو کہ مناہل کی بڑی بہن تھی—کو ایک مشکل زچگی کے دوران کھو بیٹھتا ہے۔ اس صدمے نے نہ صرف گھر کا سکون چھین لیا بلکہ خاندان والوں کو یہ فکر بھی لاحق ہوگئی کہ معصوم بچی کو ماں کی کمی ہمیشہ کھٹکتی رہے گی۔
انہی حالات میں گھر والے داود پر دوسری شادی کے لیے دباؤ ڈالنے لگتے ہیں۔ خاندان کی ایک کزن بھی دل ہی دل میں انہیں چاہتی ہے، مگر داود کے دل میں اس کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہوتا۔ حیرت انگیز طور پر وہ اپنی مرحومہ بیوی کی چھوٹی بہن مناہل کے رشتے پر رضا مند ہوجاتا ہے۔
مناہل کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔
اس کے نزدیک وڈیروں کی طبیعت میں سختی اور غرور ہوتا ہے؛ اسی لیے داود جیسے جاگیردار پس منظر رکھنے والے شخص سے رشتہ جوڑنا اسے کبھی پسند نہیں آیا۔ پھر دونوں کے درمیان نمایاں عمر کا فرق بھی اس کے دل میں ہچکچاہٹ پیدا کرتا ہے۔
مگر حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر وہ خاموشی سے یہ رشتہ قبول کرلیتی ہے۔
شادی کے بعد رفتہ رفتہ معاملہ بدلنے لگتا ہے۔
داود کی سنجیدہ مگر خیال رکھنے والی طبیعت، مناہل کی زندگی میں نئی نرمی، نیا اعتماد اور ایسا سکون لے آتی ہے جس کی وہ خود توقع نہیں کرتی تھی۔ فاصلے کم ہوتے ہیں، دل قریب آتے ہیں، اور ایک خوبصورت تعلق خاموشی سے پروان چڑھنے لگتا ہے۔
آخرکار کہانی ایک خوشگوار اور دل کو مطمئن کرنے والے انجام پر ختم ہوتی ہے—جہاں دونوں اپنی نئی زندگی کو محبت اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں۔
💖 Must-read, warm and emotional after-marriage story!