Novel Lines
پاکستانی جھوٹے ہوتے ہیں تم بھی جھوٹی ہو۔ وہ” اس کی بات سن ایکدم اشتعال میں
آگیا تھا اور وہ اس کے رد عمل پہ دم بخود بیٹھی رہ گئی تھی۔ اسے امید نہیں تھی
کہ ساری بات جاننے کے بعد بھی وہ ایسا کچھ کہے گا بلکہ اسے تو اس سے ہمدردی کی توقع تھی۔ مگر میں تم سے جھوٹ کیوں بولوں گی۔؟” نیشنیلیٹی کیلیے اپنا فیوچر سنوارنے کیلیے اپنے” باپ دادا کی نسل پالنے کیلیے۔
وہ انگلش لب و لہجے میں بولتا اور زیادہ ذہر اگلنے” لگا تھا۔ وہ ہکا بکا دیکھ رہی تھی
کہ اس غیر مہذب شخص کو آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے خلاف آگ اگل رہا ہے۔
لیکن میں تو واپس پاکستان جانا چاہتی ہوں مجھے” تو کسی نیشنیلیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
اب نہیں ہے نا۔ پہلے تو تھی اور تم یہاں آئی بھی نیشنیلیٹی کیلیے ہو۔ برٹش نیشنیلیٹی
کیلیے اپنا فیوچر برائٹ کرنے کیلیے۔ وہ برٹش نیشنیلیٹی اور برائٹ لفظ
پہ زور دیتے ہوئے انتہائی کاٹ دار لہجے میں بولتا اسے تمسخرانہ نگاہوں سے
دیکھ رہا تھا اس کی گولڈن براؤن آنکھوں سے شعلے لپک رہے تھے
اور چہرے پہ اس سمیت سب ہی پاکستانیوں کیلیے حقارت رقم تھی
اس کا ہر تاثر نفرت برسا رہا تھا۔ اور وہ آج تیسرے دن اس شخص کا ایسا
روپ ایسا رویہ دیکھ کر حیران نہیں پریشان بھی تھی ورنہ گزشتہ روز سے
وہ اس کا کوئی اور ہی روپ دیکھ رہی تھی اور اسی روپ کی وجہ سے ہی تو وہ
اس سنسان اور ویران جگہ پہ اکیلی اس کے ساتھ رہ رہی تھی ورنہ تو وہ یہاں سے بھاگ بھی سکتی تھی۔
لیکن اتنا یاد رکھنا کہ میں پاکستانیوں سے اور ان کی جھوٹی باتوں اور
ایکٹنگ سے نفرت کرتا ہوں اتنی نفرت کہ۔۔۔۔ وہ مٹھیاں بھینچ کر یکدم کھڑا ہوگیا
Download PDF Link Below….
HAYE WO BADGUMAN MERA BY NABILA AZIZ
Novel Description
ناول: ہائے وہ بدگماں میرا
مصنفہ: نبیلہ عزیز
اشاعت: کرن ڈائجسٹ ستمبر 2008
کہانی کی ہیروئن رابعہ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہے، اور چار بہنیں ہیں ۔ وہ پڑھائی کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتی ہے، لیکن گھر کے حالات اس کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں 😔📚
اسی دوران اس کی ایک خالہ جو باہر رہتی ہیں، اسے اپنے پاس بلاتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رابعہ کی منگنی ظاہر کر کے بعد میں نکاح کا وعدہ کرتی ہیں 💍✨
رابعہ ایک نئے خواب کے ساتھ باہر چلی جاتی ہے، مگر وہاں جا کر اسے حقیقت کچھ اور ہی نظر آتی ہے…
خالہ کا گھرانہ کافی ماڈرن اور آزاد خیال ہوتا ہے 😐
جس کزن کے ساتھ اس کا رشتہ جوڑا جاتا ہے، وہ بھی سنجیدہ نہیں بلکہ فلرٹی سا ہوتا ہے 😒
یہاں تک کہ ایک اور کزن رابعہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس پر رابعہ ہمت دکھاتے ہوئے اسے زخمی کر کے وہاں سے بھاگ نکلتی ہے 💔🏃♀️
مشکل وقت میں ہیرو ایڈی اس کی مدد کرتا ہے 💞
وہ بظاہر سخت مزاج اور روڈ ہوتا ہے، مگر اندر سے ایک مضبوط اور اچھا انسان ہوتا ہے ❤️
اس کے والد کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ رابعہ کو بہتر سمجھ پاتا ہے
کہانی آگے بڑھتی ہے تو دونوں کے درمیان ایک خوبصورت رشتہ پروان چڑھتا ہے، مگر کچھ غلط فہمیاں اور حالات ان کے بیچ فاصلے بھی پیدا کرتے ہیں 😢
Happy Ending ❤️👩❤️💋👨🥰