Novel Description
🌙 ناول : ڈھل گئی شامِ ہجر
✍️ مصنفہ : صدف ریحان گیلانی
📖 ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، دسمبر 2012
محبت، ضد اور انا کے رنگوں میں رنگی یہ کہانی دل کو چھو لینے والی ہے۔۔۔ 💞
ہیرو فرجاد اور ہیروئن لاجورد آپس میں فرسٹ کزنز ہوتے ہیں۔ دونوں کے دل ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں، اور گھر والے بھی ان کی چاہت سے بے خبر نہیں ہوتے۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتا ہے مگر ہیروئن کی بڑی بہن کا شوہر، جو خود بہت مکار اور فسادی انسان ہوتا ہے، اس محبت کو برداشت نہیں کرتا۔
جب رشتے کی بات آگے بڑھتی ہے تو وہ ہیروئن کو دھمکی دیتا ہے کہ اگر اس نے اس رشتے کے لیے ہاں کی، تو وہ اس کی بہن کو طلاق دے دے گا۔
لاجورد خوفزدہ ہو کر سب کے سامنے انکار کر دیتی ہے۔ سب کو یہی لگتا ہے کہ اس کا دل بدل گیا ہے، مگر اصل میں وہ اپنی بہن کی خوشیوں کی خاطر قربانی دے رہی ہوتی ہے۔ 💔
وقت گزرتا ہے، ہیروئن پڑھائی کے سلسلے میں دوسرے شہر پھپھو کے گھر رہنے چلی جاتی ہے۔ وہاں اچانک فرجاد آتا ہے اور اسے زبردستی نکاح کے بندھن میں باندھ لیتا ہے۔ نکاح کے بعد وہ اسے واپس چھوڑ جاتا ہے، مگر یہ واقعہ ہیروئن کی زندگی میں ایک طوفان لے آتا ہے۔
وہ خوف، بےچینی اور احساسِ جرم میں گھری رہتی ہے، مگر آہستہ آہستہ قسمت ان دونوں کو قریب لے آتی ہے۔۔۔ 🌸
ایک دلچسپ، جذباتی اور خوبصورت کہانی جو دکھ، محبت اور انجامِ خوشی سے بھرپور ہے۔
💖 Kidnapping ، Forced Nikah بیسڈ شاندار ناول،
آخرکار Happy Ending کے ساتھ ختم ہوتا ہے۔ 💞👩❤️💋👨❤️