Aub Inkaar Ka Mausam Nahi By Nabila Abar Raja.

Novel Lines

میں نے تمہارے ساتھ نکاح کیا ہے ایسے ہی بھگا کر نہیں لایا ہوں۔”آج اس کا انداز بدلا ہوا تھا۔
“تو پھر جائیے میرے گھر والوں کو بتا دیجیے اپ نے مجھے کس جرم کی پاداش میں اغوا کیا تھا تاکہ وہ بھی اپ کے چہرے سے واقف ہو سکیں۔”
“جائیے ایک ایک فرد کو جا کر بتائیں کہ نریم احمد بے گناہ ہے اور اس رات کے بعد وہ بالکل اسی حالت میں آئی تھی جس طرح گئی تھی جائیں میری ڈیڈی امی بھابھی اور بھائیوں کو جا کر بتائیں کہ نریم پاکیزہ اور ان چھوئی ہے۔ وہ بہت ہسٹریکل ہو رہی تھی۔ اگر اس کی آواز کمرے سے باہر چلی جاتی تو اچھا خاصا مسئلہ بن جاتا۔
“پلیز تم چپ ہو جاؤ۔” اس نے بے انتہا نرم لہجے میں کہا۔
“پلیز فحال یہاں سے چلے جائیے ورنہ جانے میں کیا کر بیٹھوں۔ وہ اس کے آگے ہاتھ جوڑ گئی۔
“میں اس وقت کہاں جاؤں سارا گھر مہمان حضرات و خواتین سے بھرا ہوا ہے۔” وہ کہاں تک برداشت کرتا لہجے میں تلخی آ ہی گئی۔
“میں ہی چلی جاتی ہوں۔”وہ فیصلہ کن انداز میں بولتے قدم دروازے کی طرف اٹھانے لگے طارق نے اس کا آنچل کنارے سے تھام لیا۔
“کیا تماشہ بنوانا ضروری ہے۔” اس کی گرفت دوپٹے پہ مضبوط ہو گئی۔
“تماشہ تو آپ نے بنوا دیا ہے ہر شخص مجھے معنی خیز انداز میں دیکھ کر ایک دوسرے کے کان میں سرگوشی کرتا ہے کہ یہی ہے وہ لڑکی جو ایک رات اغوا کے بعد واپس آئی۔” ماضی کی ایک ایک بات آج یاد آرہی تھی۔ دل چاہ رہا تھا سارے کھولن آج ہی باہر نکال دے۔ طارق نے اس کا مہکا مہکا آنچل چھوڑ دیا اور جوتے اتارنے کی زحمت کیے بغیر لیٹ گیا۔۔

Download link

👇

AUB INKAR KA MAUSAM NAHI BY NABILA ABAR RAJA

😊

Novel Description


🌸 ناول: اب انکار کا موسم نہیں
✍️ مصنفہ: نبیلہ ابر راجہ
اشاعت: کرن ڈائجسٹ فروری 2000

ایک دلکش، انوکھے اور رومانوی رنگوں میں ڈھلی ہوئی کہانی…! ❤️✨

ہیروئن نریم ایک ذہین و باوقار یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہے۔ ایک دن اس کا بھائی مصروفیت کے باعث اسے لینے وقت پر نہیں پہنچ پاتا، تو وہ لاچار ہو کر یونیورسٹی بس میں سفر کرتی ہے۔ قسمت کا کھیل—وہ بس اتفاقاً ہیرو طارق چلا رہا ہوتا ہے۔

🌟 ہیرو طارق کا تعلق ایک بااثر، جاگیردار گھرانے سے ہے مگر خاندانی رویوں سے دل برداشتہ ہو کر وہ چند دنوں کے لیے بطور بس ڈرائیور کام کرنے لگتا ہے۔ راستے میں معمولی سی غلط فہمی ایک تلخ بحث میں بدل جاتی ہے، جس کے نتیجے میں ہیرو کو ایک رات حوالات کی ہوا کھانی پڑتی ہے۔

🔥 اسی غصے میں ہیرو، بدلہ لینے کی نیت سے ہیروئن کو اُٹھا لے جاتا ہے—اور یہ وہ موڑ ہوتا ہے جہاں دونوں کی زندگیوں کے رنگ بدلنے لگتے ہیں۔

وقت گزرتا ہے… نریم اپنی محنت سے ڈاکٹر بن جاتی ہے اور قسمت اسے اسی گاؤں میں لے آتی ہے جو ہیرو کا علاقہ ہے۔ آہستہ آہستہ غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں، دلوں کی کڑواہٹیں مٹتی ہیں اور محبت خاموشی سے اپنے قدم جما لیتی ہے۔

💞 آخر کار کہانی ایک خوبصورت، مسکراہٹوں سے بھرے ہیپی اینڈنگ پر ختم ہوتی ہے—جہاں محبت، رشتوں اور احساسات کی جیت ہوتی ہے۔

💗✨ ایک بار پڑھ کر دل میں بس جانے والی دلربا محبت کی کہانی!


How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *