
Novel Lines
تم نے مجھ سے شادی کیوں کی؟”رائنہ نے بےلچک انداز میں استسفار کیا تھا اس کی سوالیہ نظریں حسی کے چہرے پہ جمی تھی۔
“تم اچھی لگی ہو اس لیے۔”اس کا جواب سیدھا اور مختصر سا تھا۔نگاہوں میں دلچسپی تھی وہ اسے سرتاپا گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔
“تمہیں تو پتا نہیں کون کون اچھا لگتا ہے۔”رائنہ کا لہجہ تلخ ہوگیا تھا۔
“یار یہ کون کون کا سوال ابھی رہنے دو۔کبھی فرصت سے جواب دوں گا۔ابھی تم اپنی اور میری بات کرو۔”وہ دو قدم بڑھا کر اس کے اور اپنے درمیان کا فاصلہ اور بھی کم کرچکا تھا۔
“اپنی بات؟اپنی بات یہ کروں کہ مجھے تم جیسے غلیظ انسان سے نفرت ہے۔تم ایک کریکٹر لیس۔۔”
“شٹ اپ۔جسٹ شٹ اپ رائنہ حسن۔زبان کھینچ لوں گا اگر تم نے آئندہ میرے لیے کریکٹرلیس کا لفظ استعمال کیا تو۔”اس نے یکدم غضب ناک انداز میں دھاڑتے ہوئے رائنہ کا چہرہ ایک ہاتھ میں دبوچ لیا تھا اتنی سختی سے کہ رائنہ کا جبرا کڑکڑا کے رہ گیا وہ آگ اگلتی آنکھوں سے اسے دیکھ رہا تھا۔
“میں کریکٹرلیس نہیں ہوں بدکردار نہیں ہوں میں کمزور نفس اور انا کا مارا انسان نہیں ہوں۔میں اگر ایسا ہوتا تو آج تم اتنی عزت اور غرور کے ساتھ میرے سامنے کھڑی نہ ہوتیں۔میں اپنی انسلٹ کے بدلے تمہیں کب کا تمہارے انجام تک پہنچا چکا ہوتا جس طرح تم نے بیچ چوراہے پہ میری توہین کی تھی بلکل اسی طرح اگر میں چاہتا تو تمہیں بیچ چوراہے پر رسوا اور بدنام کرسکتا تھا۔میں اپنی ہتک کے بدلے تمہاری عزت داؤ پہ لگا سکتا تھا۔میں تمہیں تمہاری نظروں میں گراسکتا تھا۔”حسی نے کاٹ دار لہجے میں بولتے ایک جھٹکے سے اس کا چہرہ چھوڑدیا تھا۔رائنہ کنگ سی اسے دیکھ رہی تھی
Novel Description:
📖 Novel: “Aisa Ehle Dil Ho” 📖
✍ Writer: Nabila Aziz
📰 Published in: Kiran Digest (April-May 2008)
🔹 Kidnapping + Feudal System Based Story 🔥
A must-read novel with an engaging plot! 🌟
💫 Complete story in 2 episodes
👩 Heroine: Sheharzad – bold, stubborn, and totally uninterested in the hero.
👑 Hero: Maktoom Shah – powerful yet just, with a strong personality.
⚡ Twist of Fate!
Sheharzad gets kidnapped and ends up in Maktoom Shah’s world. In the Jirga, it’s decided that she will be given as Wani 😱 but Maktoom Shah steps forward and marries her instead!
💍 After Marriage
Their journey together takes an emotional turn, leading to a beautiful and heartwarming story. Maktoom Shah’s character is truly admirable! 💕
💖 Happy Ending Guaranteed! 🥰👩❤️💋👨🌹
Download PDF Link Below….
KOI AISA AHL E DIL HO BY NABILA AZIZ