
Novel Lines
”
تیمورمجھے جانے دیں پلیز۔”اس کی کمر دیوار سے ٹکرائی تھی۔خود کو اس سے بچانے کیلیے وہ مزید پیچھے نہیں جاسکتی تھی جبکہ وہ چہرے پہ خوفناک سی چمک لیے ایک ایک قدم سکون سے اٹھاتا اس کے عین سامنے آکر کھڑا ہوگیا تھا۔وہ بری طرح کانپ رہی تھی۔
“کیا سنا ہے تم نے۔”اس کا ٹھنڈا برف جیسا لہجہ اس کے جسم سے جان نکال رہا تھا۔
“کچھ نہیں سنا میں نے۔بائی گاڈ میں نے کچھ نہیں سنا۔”وہ روتے روتے چلائی۔
“مجھے جانے دیں۔پلیز مجھے جانے دیں۔”سخت سردی میں وہ پوری کی پوری پسینے میں نہاگئی تھی۔
“جو کچھ سنا ہے اگر کسی سے کہا تو یاد رکھنا جو ایک قتل کرسکتا ہے وہ دو تین چار پانچ کتنے قتل کرسکتا ہے۔”وہ اس کا چہرہ ہاتھوں میں پکڑ کر غرایا۔اس کے ہاتھوں کی آہنی گرفت اس کے جسم و جان میں درد کی شدید لہر دوڑا گئی تھی۔
شدید تکلیف اور خوف کے مارے وہ جواب میں کچھ نہیں بول پائی تھی۔ایسا لگ رہا تھا جیسے ایک لمحے میں وہ اسے قتل کر ڈالے گا۔اس نے زور سے چلا کر خان بابا کو بلانے کی کوشش کی مگر وہ اس کا ارادہ بھانپ کر پہلے ہی اس کے منہ پر ہاتھ رکھ چکا تھا۔کتنی دیر وہ اس کے منہ پہ ہاتھ رکھے رہا تھا یہاں تک کہ اسے سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی۔وہ بری طرح مچلتی خود کو چھڑانے کی کوشش کررہی تھی۔اس کے ہاتھ ہٹتے ہی ہانیہ نے ایک اور بار چلانے کی کوشش کی تو اس نے ایک زوردار تھپڑ اس کے منہ پہ دے مارا تھا۔اس کا سر دیوار سے ٹکرایا۔
“میں تمہیں جانے دے رہا ہوں ہانیہ محمود لیکن اگر تم نے پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو تمہاری عزیز از جان پھپھو کی زندگی کی میرے پاس کوئی ضمامت نہیں ہوگی۔میں تم لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا لیکن اگر کوئی میرے راستے میں آیا تو میں اسے چھوڑوں گا نہیں از اٹ کلئیر؟وہ سرد و سفاک لہجے میں بول رہا تھا۔
Download PDF Link Below…
MOHABBAT AIK SAGAR BY FARHAT ISHTIAQ
Novel Description
ناول کا نام: محبت ایک ساگر
مصنفہ: فرحت اشتیاق
شائع شدہ: خواتین ڈائجسٹ، جولائی 2001
صفحات: 36
تھیم : انتقام پر مبنی، زبردست اور دل کو چھو لینے والی کہانی، ضرور پڑھیے ❤️
💔 ہیروئن ہانیہ محمود ایک یتیم لڑکی ہے جو اپنے والدین کے انتقال کے بعد اپنی بیوہ پھپھو کے ساتھ رہ رہی ہوتی ہے۔ ان کی پھپھو کے دو بیٹے ہیں جو ملک سے باہر مقیم ہوتے ہیں، یوں دونوں خواتین اکیلی زندگی گزار رہی ہوتی ہیں۔
😎 ہیرو صاحب، جس کا اصل مقصد اپنی ماں سے انتقام لینا ہوتا ہے، کئی سال بعد بیرونِ ملک سے واپس آتا ہے۔ کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اس کی ماں نے ہی اس کے والد کا قتل کروایا تھا۔
🏡 وہ اپنی شناخت چھپا کر، “تیمور سجاد” کے نام سے ہانیہ کے گھر کے ساتھ واقع اینکسی کرائے پر لیتا ہے۔ ہانیہ اور تیمور کی ملاقات ایک خوبصورت تعلق میں بدلتی ہے جس میں دھیرے دھیرے سچائیوں کے پردے ہٹتے ہیں۔
💞 ایک دل کو چھو لینے والی محبت، راز، اور انتقام کی کہانی جو آخرکار ایک خوبصورت اور خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے۔
ضرور پڑھیں! ایک شاندار اور یادگار کہانی ہے 🌹📖👩❤️💋👨