Novel Lines
ایک بات کرنی ہے آپ سے۔”اس نے ہاتھوں کی انگلیاں مڑورتے ہوئے کہا۔“کریں۔”اس کے سکون میں کوئی فرق نہ آیا۔وہ اب تیسری سیگریٹ سلگا رہا تھا۔زینب نے ہونٹ بھینچ لیے۔
“کیا آپ اسے دو منٹ کیلیے بند نہیں کرسکتے۔”اس کے منہ سے بےاختیار ہی نکل گیا۔جواباً اس کے لائٹر جلاتے ہاتھ ایک لمحے کیلیے رکے۔اگلے ہی لمحے اس نے بڑے سکون سے اسے سلگایا اور اس کی حرکت پہ وہ غصے سے سرخ ہوگئی یعنی کے حد ہوگئی۔
اس کے اندر کی خودسر زینب نے ایک بار پھر سر اٹھایا۔وہ سب بھول گئی اور عمر کے ہاتھ سے سیگریٹ چھینتے بازو پیچھے کرلیا جبکہ عمر اس کی اس حرکت پہ آگ برساتی نگاہوں سے اسے ہی ریکھ رہا تھا۔
“یہ دے دیں مجھے۔”آنکھوں کے برعکس لہجہ بلا کا پرسکون تھا۔
“پہلے میری بات سنیں۔”وہ بےخوفی سے بولی۔وہ کھول کر رہ گیا۔
“زینب۔”اس کا لہجہ تنبیہی تھا۔دھمکاتا ہوا۔وہ سر جھکاگئی تھی مگر سیگریٹ ابھی بھی اس کے ہاتھ میں نہیں دیا تھا۔اگر وہ ضدی تھا تو اس نے ابھی زینب فاطمہ کی ضد بھی نہیں دیکھی تھی۔
“آئی سیڈ واپس کریں۔”وہ اب ایک ایک لفظ چبا رہا تھا۔سکون ختم ہورہا تھا۔زینب نے آہستہ سے سیگریٹ والا ہاتھ آگے کیا اور اسے واپس کرنے کی بجائے ہونٹوں سے لگالیا۔دوسرے کی لمحے اس کے حلق سے چیخ نکل گئی تھی۔
“او مائی گاڈ۔”سب کچھ اتنا اچانک ہوا تھا وہ اسے روک نہیں سکا تھا۔اس کے ہونٹ جلنے پہ وہ ہوش میں آیا اور اسے جھٹکے سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچا اور دوسرے ہاتھ سے سیگریٹ چھیننی چاہی مگر اس نے مٹھی بند کرلی تھی۔ہتھیلی بھی ہونٹوں کی طرح جل اٹھی تھی
Download PDF Link Below….
Teri Rah Mei Teri Chah Mei By Atika Ayoub
Novel Description
📖 ناول کا نام: تیری راہ میں تیری چاہ میں
✍️ مصنفہ: عتیقہ ایوب
🗞️ شائع ہوا: شعاع ڈائجسٹ، اپریل 2018
👮♂️ یہ ایک خوبصورت کہانی ہے جس میں شادی کے بعد کے جذبات اور رشتے کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے۔
✨ ہیرو عمر ذرا روکھے مزاج کا مالک ہے، جبکہ ہیروئن زینب سے اس کی شادی ہو چکی ہے 💍۔
ہیرو اظہارِ محبت میں کچھ کمزور ہے 😊 مگر ہیروئن دل سے اس کی دیوانی ہے 💕۔
🌹 یہ ایک پیاری لو اسٹوری ہے جس میں چھوٹے چھوٹے لمحے رشتے کو اور مضبوط کرتے ہیں۔
💑 آخرکار کہانی ایک حسین ہیپی اینڈنگ کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 💖👩❤️👨