Novel Description
ناول : محبت کی دعا
مصنفہ: راشدہ رفعت
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ اکتوبر 2021
ہیروئن اجیہ کے والد کے انتقال کے بعد اس کی والدہ اسے اپنے بھائی کے گھر لے آتی ہیں۔ مگر ماموں کی بیوی کافی سخت مزاج ہوتی ہیں 😔۔ ماموں کے انتقال کے بعد مامی کا رویہ اور بھی تلخ ہوجاتا ہے۔ اجیہ پڑھائی میں بہت اچھی ہوتی ہے لیکن مامی اسے مزید تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتیں 💔۔ اسی دکھ کے صدمے میں اجیہ کی والدہ بھی وفات پا جاتی ہیں 😢۔
مامی کی بیٹی نادیہ کے لیے جو بھی رشتہ آتا ہے، وہ اجیہ کو پسند کر لیتا ہے 💕 جس سے مامی بہت پریشان رہتی ہیں۔ آخرکار مامی کی شادی شدہ بیٹی اجیہ کو اپنے ساتھ اپنے سسرال لے جاتی ہے۔ وہاں ہیرو غالب سے ملاقات ہوتی ہے ❤️ جو نہایت مزاحیہ، نرالا اور پیارا سا کردار ہے 😍۔
کہانی میں کئی دلچسپ موڑ آتے ہیں، کبھی ہنسی، کبھی جذبات، مگر آخر میں کہانی کی خوشگوار اینڈنگ دل کو چھو لیتی ہے 💙💙💏۔