Rog By Faiza Iftikhar Chanda.

Novel Review By Rabia Kashif..


روگ از فائزہ افتخار
خواتین ڈائجسٹ جنوری 2006 تا فروری 2006
کل صفحات: 100
کتاب سے متعلق معلومات:_
کتاب نام: روگ (مجموعہ تین ناول _ روگ، طنابیں گلاب خوابوں کی، شاید)
کتاب صفحات: 272


فائزہ افتخار کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، ناول نگاری کے بعد اب وہ ڈرامہ نگاری میں اپنا سکہ منوا رہی ہیں۔ 2020 میں ایک نجی اخبار کے سروے کے مطابق ملک کے حالیہ بہترین ڈرامہ نگاروں میں ایک نام فائزہ افتخار کا بھی ہے۔۔

لفظوں کی کاٹ کو طنز و مزاح کے پردہ میں چھپا کر لکھنے میں انہیں کمال حاصل ہے۔۔ سادہ اور ظنز و مزاح سے بھرپور انکے ناولز کی خاص بات “کہانی کا موضوع” ہوتا ہے، وہ ہمیشہ انوکھے اور منفرد موضوع کا انتخاب کرتی ہیں۔۔۔

اپنی تحاریر کے ذریعے ہلکے پھلکے انداز میں قارئین کی توجہ کچھ معاشرتی مسائل کی جانب دلاتی ہیں، چاہے وہ انفرادی مسئلہ ہو، یا جمعی طور پر کسی خاص سماجی مسئلہ کو اجاگر کرنا، اپنے مخصوص انداز میں وہ ناصرف ان مسائل کو واضح کرتی ہیں بلکہ اپنے طور ان مسائل کا بہتر حل بھی پیش کرتی ہیں۔۔

دو اقساط پر مشتمل انکا یہ ناول “روگ” بھی ہمارے معاشرے کے ایک انتہائی حساس مسئلے کی طرف قارئین کی توجہ دلاتا ہے۔۔

چند دلسوز واقعات لئے، ہلکے پھلکے انداز میں لکھے اس ناول میں والدین کا گھریلو ذمہ داریوں میں محو ہو کر بچوں کو نظرانداز کر دینے اور انکے نتیجے میں جنم لیتے مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔۔

پلاٹ کے مطابق یہ کہانی زیادتی کا شکار ہونے والی ایک متاثرہ بچی کی زندگی کی کہانی ہے۔۔ دس سالہ ببلی کے والد بیرون ملک مقیم ہیں، والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور بچوں کی تربیت اور پرورش کی جانب سے خاصی لاپروا ہیں۔ ایک روز انکی لاپرواہی ببلی کی زندگی سے قوس قزح کے تمام رنگ حذف کر لیتی ہے۔۔

ناول میں والدین کی لاپرواہی و کوتاہی، اپنوں کا کردار، خود غرض رشتوں اور بےحس معاشرے میں پروان چڑھتے ہمارے ننھے اور معصوم کردار۔۔ ان تمام مناظر کا ایک مکمل خاکہ کھینچا گیا ہے۔۔

کہانی میں ماضی اور حال کی پرتجسس منظر نگاری کی گئی ہے، جو قارئین کی دلچسپی کا ساماں کئے ہوئے ہے۔۔

ببلی اور اسکے گھر والوں پر بیتے دلسوز واقعات جہاں قارئین کو افسردہ کر دیتے ہیں، وہیں حق نواز اور رومیصہ نثار کا خوبصورت اور مثبت کردار ناول میں امید کے رنگ بکھیرے رکھتا ہے۔۔

ناول میں عام علاقہ میں رہنے والی ایک سادہ سی گھریلو خاتون کی لاپرواہی کو ہی پیش نہیں کیا گیا بلکہ یہ وہ کوتاہیاں ہیں جو دور حاضر میں کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والا انسان کر سکتا ہے، انکا تعلق تعلیم اور شعور سے ہرگز نہیں ہے بلکہ ہماری معاشرتی رویوں اور احساس ذمہ داری سے ہے۔۔
اس بات کی مزید وضاحت کے لئے ناول میں ملازمت پیشہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی مسز نیلوفر کی کہانی بھی شامل کی گئی ہے، وہ ایک پڑھی لکھی ملازم پیشہ بیوہ خاتون ہے مگر ایک بے ضرر سمجھی جانے والی لاپرواہی انکی زندگی کا عمر بھر کا روگ بن جاتی ہیں۔۔

ناول کا موضوع دلسوز محسوس ہوتا ہے، مگر اسلوب بیان میں غم اور خوشی کا متوازن تناسب قاری کے دل میں گہرا اثر تو چھوڑتا ہے، لیکن پرامید اور خوشگوار اختتام اسے افسردہ رہنے نہیں دیتا۔۔

Download link

ROG BY FAIZA IFTIKHAR CHANDA

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *