Kuj Menu Maran Da Shouq Vi Si By Rehana Aftab.

Novel Review By Rabia Kashif.

ناول : کج مینوں مرن دا شوق وی سی  

مصنفہ:ریحانہ آفتاب
اشاعت :حجاب ڈائجسٹ اپریل 2017

Khoon Baha Based | After Marriage 💞

ریحانہ آفتاب کا خون بہا کے موضوع پہ مبنی متشددانہ واقعات سے مبرا ایک مختلف اور زبردست ناول ہے۔۔❤️


ہیروئین “المیرا” چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے اور کراچی کی ایک یونیورسٹی میں میڈیکل کی طلبہ ہے۔ المیرا کے خاندان کی دوسرے گاؤں کے “چوہدری” خاندان سے سالوں سے دشمنی چلی آ رہی ہے اور دونوں خاندان ایک دوسرے کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا کر ہمیشہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔


اس بار بھی لڑائی کا آغاز “چوہدری” خاندان کے جانب سے ہوتا ہے اور وہ المیرا کے بھائیوں(ملک خاندان) کے اعلی نسل کے پالتو گھوڑے کو مار کر دلی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ بدلے میں المیرا کے بھائیوں سے چوہدریوں کے خاندان کا ایک بیٹا قتل ہو جاتا ہے۔ “چوہدری” خاندان “ملک” خاندان کو نیچا دکھانے کے لئے المیرا کو اغوا کر لیتے ہیں۔۔۔😢
ہیرو “عائز” چوہدری خاندان کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ وہ دوسرے شہر میں مقیم ہے اور اس دشمنی سے خائف رہتا ہے۔ اسکی منگنی اپنی چچازاد عائشہ گل سے ہو چکی ہے جو عائز سے بہت محبت کرتی ہے۔۔۔
اب چوہدری خاندان المیرا کے اغوا کی خبر کو چھپانے کے لئے، اسے فوری طور دوسرے شہر، عائز کے فلیٹ میں منتقل کر دیتے ہیں۔ یہیں سے کہانی میں ایک دلچسپ موڑ آتا ہے۔۔

خوبصورت انداز بیان، دلحسپ مکالمہ نگاری اور دلفریب منظر نگاری قاری کو اپنے حصار میں باندھ لیتی ہے اور ہر بدلتے منظر کے ساتھ ناول کی خوبصورتی قارئین کو چونکا سا دیتی ہے۔ بلا مبالغہ خون بہا بیس ایک بیحد مختلف اور منفرد ناول ہے۔❤️🥰
ضرور پڑھیں۔۔ Happy Ending 🥰👩‍❤️‍💋‍👨
#review_by_rabeya

Download link

KUJ MENU MARAN DA SHOQ VI SI BY REHANA AFTAB

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *