Novel Lines


“کتنی دفعہ کہا ہے کہ یوں بیوقوفوں کی طرح منہ پھاڑ کر مت ہنسا کرو۔مائنڈ یو مس مثال میں تمہاری پراپرٹی نہیں ہوں کہ اپنی خوبیاں اور خامیاں تمہاری پسند کے مطابق بناؤں یا بگاڑوں۔ہمیں تو بھئی جیسے اچھا لگے گا ویسا ہی کریں گے۔”
وہ لاپرواہی سے بولا تھا۔
“سب ہی بگڑے ہوئے ہیں یہاں۔”وہ تپ اٹھی تھی۔
“اور تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے۔”اذعان نے بہت دوستانہ انداز میں رائے دی تو وہ لحظہ بھر کو بےیقینی سے اسے دیکھنے لگی۔
بھلا یہاں کس میں ہمت تھی کہ اس پہ براہ راست حملہ کرنے کی کوشش کرتا۔
“میں تم سے بات نہیں کررہی۔”
“مگر میں تمہی سے بات کررہا ہوں۔”وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے یونہی سکون سے بول رہا تھا۔
“اگر تم خود کو کسی قالب میں نہیں ڈھال سکتیں تو دوسروں کو بھی اپنی پسند کے سانچے میں ڈھالنے کی خواہش مت پالو۔”
“میں نے تم سے مشورہ نہیں مانگا۔”وہ ناک چڑھا کر بولی۔
“میں نے مشورہ دیا ہی نہیں۔یہ وارننگ ہے۔”وہ سنجیدگی سے بولا تو وہ تلملا اٹھی۔
“تم اپنی حد میں رہو۔”
“مثال۔۔۔۔”مختلف کونوں سے سر ابھرے تھے۔
خجالت سے اس کی رنگت تپ اٹھی۔اذعان کے ہونٹوں پہ خفیف سی مسکراہٹ پھیل گئی۔
“میں تمہارے ساتھ کہی نہیں جاؤں گی۔”
“آپ کا بہت شکریہ انکار کرنے کا۔میں بھی منگنی شدہ خواتین کے ساتھ باہر جانا پسند نہیں کرتا۔”وہ بہت غصے سے بھری وہاں سے ہٹ گئی

Novel Description

ناول : “خواب سراب” 🌸

مصنفہ: عفت سحر طاہر 🖊️
شائع ہوا: آنچل ڈائجسٹ، جولائی 2002 ✨

ہیروئن مثال اور ہیرو اذعان آپس میں کزنز ہیں اور ان کی منگنی بھی ہو چکی ہے 💍 مگر ہیروئن کو وہ اپنی زندگی کا ساتھی پسند نہیں آتا۔ اسے سنجیدہ اور میچور شخصیت والے لوگ زیادہ بھاتے ہیں، جبکہ اذعان کی شرارتیں اور بچپنے والی عادتیں اسے ناپسند لگتی ہیں 🙂۔

ہیروئن کو اپنے دوسرے کزن احسن کی شخصیت بہت متاثر کرتی ہے اور وہ دل ہی دل میں اسے پسند کرنے لگتی ہے 💕۔ یہ ایک ہلکی پھلکی اور مزاح سے بھری  کہانی ہے 🌹 جس کا اختتام خوشگوار اور محبت بھرا ہے 👩‍❤️‍👨💖۔

Download link

KHWAB SARAB BY IFFAT SEHAR TAHIR

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Doosri Aurat By Bi Sehar Malik.

Download link DOOSRI AURAT BY BI SEHAR MALIK

2 minutes ago

Kis Qadar Tujhay Chahen By Sadia Abid.

Novel Description 📚 ناول: “کس قدر تجھے چاہیں”✍️ مصنفہ: سعدیہ عابد📖 اشاعت: دوشیزہ ڈائجسٹ Kidnapping…

5 minutes ago

Tweet Tweet Tweet BY Aneeza Syed.

Novel Description Writing📖 ناول: ٹویٹ ٹویٹ ٹویٹ ✍️ مصنفہ: عنیزہ سید 📚 اشاعت: شعاع ڈائجسٹ…

36 minutes ago

Kehkashan Par Qadam By Atiya Umar

Download link KEHKASHAN PAR QADAM BY ATIYA UMAR

24 hours ago

Khalish BY Nadia Ahmed.

Novel Description ناولٹ : خَلِشمصنفہ: نادیہ احمد اشاعت : پاکیزہ ڈائجسٹ جولائی 2017🌸 Second Marriage…

1 day ago

Usi Ki Chah Mei By Yasmeen Nishat.

Novel Description ناول "اُسی کی چاہ میں"    مصنفہ: یاسمین نشاط اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی…

1 day ago