Novel Lines

مجھ سے چھپ کیوں رہی ہو اتنے دنوں سے۔میرے کمرے میں سوکر کوئی گناہ تو نہیں کیا تم نے۔” اس نے بنا کسی لگی لپٹی کے پوچھا۔اس نے کوئی جواب نہ دیا۔جواب تھا ہی نہیں۔
“کیا یار یہ تو کوئی بات نہ ہوئی پتہ ہے پچھلے کچھ دنوں سے کتنا اداس تھا میں اتنا دل کر رہا تھا تمہیں دیکھنے کو مگر تم تو یوں چھپ گئی جیسے مایون ہی بیٹھ گئی ہو۔” وہ شرارت سے بولا۔ فاطمہ کی انکھیں ڈوب ڈوبا گئیں اس کی توقع کے عین مطابق وہ مذاق اڑا رہا تھا۔
“میں تو تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے والا تھا کہ بھائی ایک لڑکی جس کی عمر اکیس سال ہے کچھ دنوں سے لاپتا ہے دماغی توازن ٹھیک نہیں۔دل اس کے پاس ہے نہیں۔وہ میرے پاس ہے۔ باقی ایک ٹھیک ٹھاک لڑکی ہے جس کو ملے مجھے۔”باقی بات اس کے منہ میں ہی تھی کہ اس نے جھٹکے سے سر اوپر اٹھا لیا۔وہ چپ ہو گیا انسوؤں سے اس کا چہرہ تر تھا۔
“آپ کو کوئی حق نہیں میرا مذاق اڑانے کا۔آپ جو بھی سمجھے ہیں غلط سمجھے ہیں میں کسی اور کام کے لیے گئی تھی آپ کے کمرے میں اور۔۔اور آپ کی تصویر بھی میں نے ویسے ہی اٹھائی تھی۔”
وہ رو رہی تھی شرمندگی سے اس کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا۔ وہ جو اس کی بھیگی انکھیں دیکھ کر ایک لمحے کو گڑبڑا گیا تھا۔اب مسکرا رہا تھا۔دائیں گال میں پڑتا گڑھا۔وہ ڈوبنے لگا۔
“دیکھو ذرا کتنا پیارا کپل ہے ہمارا۔”اس نے مسکراتے ہوئے کہا فاطمہ نے نگاہ اٹھا کر ائینہ دیکھا۔
“میں کوئی مذاق نہیں اڑارہا خوش ہو رہا ہوں کہ میری پیاری سی منکوحہ مجھے چاہتی ہے۔پہلے مجھے لگتا ہے تم مجھ میں انوالو نہیں ہو۔صرف میں ہی ایک پاگل مگر اس دن تمہیں وہاں دیکھا تو ہر خدشہ دور ہو گیا اور یقین بھی ہو گیا کہ ہم دونوں ہی ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔وہ تھوڑا سا جھک کر اس کے کانوں میں رس گھول رہا تھا۔
“وہ رائمہ۔” اس کے منہ سے بے اختیار نکلا اور شہریار بےساختہ ہنس پڑا۔
“وہ دوست ہے تم بیوی ہو۔جان ہو۔”اس نے اس کے شانے پر ہاتھ پھیلا کر اسے ساتھ لگایا۔

Download link

NAVEED E SEHAR BY ATIKA AYOUB

Novel Description

ناولٹ: نویدِ سحر
رائٹر: عتیقہ ایوب
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ ستمبر 2014


🌸 After Nikah Based ❤️🌸


یہ دل کو چھو لینے والی کہانی کزنز 💞 شہریار اور فاطمہ کی ہے جن کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہوتا ہے۔
فاطمہ کی والدہ اس دنیا میں نہیں رہتیں 😔 جبکہ شہریار کی امی نہ صرف اس کی خالہ بلکہ تائی بھی ہوتی ہیں، جو دونوں رشتوں کو بڑی خوبصورتی سے نبھانے کی کوشش کرتی ہیں 🤍
دوسری طرف شہریار کے والد کا رویہ کافی سخت اور تلخ ہوتا ہے 😕 وہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے کیونکہ ماضی میں وہ کسی اور کو پسند کرتے تھے، جس کا اثر اب تک ان کی زندگی پر موجود ہے۔
💫 شہریار کی اپنی پھوپھو کی بیٹی کے ساتھ گہری دوستی بھی فاطمہ کے دل میں ہلکی سی بےچینی پیدا کرتی ہے۔ فاطمہ نہیں چاہتی کہ اس کی ازدواجی زندگی بھی اس کی خالہ جیسی مشکلات کا شکار ہو 🥺💔
آگے پڑھیں۔۔۔Happy Ending 🥰👩‍❤️‍💋‍👨🌺

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Khuli Aankh Ka Khwab By Nazia Razaq.

Novel Description 📚ناول: کھلی آنکھ کا خواب ✒️مصنفہ: ناذیہ رزاق اشاعت: خواتین ڈائجسٹ اپریل 2022…

2 hours ago

Chand Eid Aur Tera Aanchal BY Saira Yameen Rao.

Novel Description ناولٹ :"چاند، عید اور تیرا آنچل" مصنفہ: سائرہ یامین راو اشاعت: خواتین ڈائجسٹ…

4 hours ago

Mere Dil Ka Qarar By Zarnain Aarzoo.

Novel Description ناولٹ: "میرے دل کا قرار" مصنفہ: زرنین آرزواشاعت: شعاع ڈائجسٹ، مارچ 2005Rude Hero…

4 hours ago

Sajna Sang Eid Meri By Reema Noor Rizwan.

Download link SAJNA SANG EID MERI BY REEMA NOOR RIZWAN

6 hours ago

Koi Jugnu By Shazia Jamal.

Novel Description ناول “کوئی جگنو” مصنفہ: شازیہ جمالاشاعت:کرن ڈائجسٹ اپریل 2013Emergency Nikah Based💞 Funny 😍Love…

1 day ago

Aseer E Mohabbat By Nadia Fatima Rizvi.

Novel Description ناول: اسیر محبت مصنفہ: نادیہ فاطمہ رضوی اشاعت: آنچل ڈائجسٹ جون 2012 After…

1 day ago