مجھے طلاق نہیں چاہیے۔ آپ سائن نہیں کریں گے۔ وہ اس کے ہاتھ میں دیا جانے والا قلم دیکھ کر چیخ اٹھی تھی۔
رباب۔ میڈم جہانیاں نے متحیر ہوکر اسے دیکھا۔“ ہاں میں ٹھیک کہ رہی ہوں مجھے سکندر رحمن سے
طلاق نہیں چاہیے۔ میں اس کی بیوی ہوں اس کی بیوی ہی رہنا چاہتی ہوں۔
یہ کیا پاگل پن نہیں ہے؟ وہ اٹھ کر اس کے سامنے” آگئی تھی۔
یہ پاگل پن نہیں ہے مام یہ رشتہ ہے اور رشتے” کھیل نہیں ہوتے جب چاہے جوڑ لو
جب چاہے توڑ دو۔ جس شخص نے مجھے عارضی طور پہ تحفظ فراہم کیا ہے
وہ عمر بھر بھی تو مجھے تحفظ دے سکتا ہے اور میں اگر چھ ماہ اپنی سلامتی کیلیے
گاؤں میں گزار سکتی ہوں تو چھ صدیاں بھی اپنے دل کی سلامتی کیلیے گاؤں میں
گزارا کر سکتی ہوں۔ وہ اچانک زندگی کے اس محاظ یہ خود ہی ڈٹ گئی تھی
اور سکندر کے ساتھ ساتھ وکیل صاحب بھی ماں بیٹی کو روبرو اور دوبدو دیکھ کھڑے ہوگئے تھے۔ اپنا سٹینڈرڈ اپنا سٹیٹس دیکھو وقتی جذبات میں مت پڑو۔
مام میں اگر وقتی جذبات کو ترجیح دینے والی لڑکی ہوتی تو بہت پہلے سے سنی کی
بانہوں میں جھولتی اس کا نوالہ بن چکی ہوتی اور آج میری پاکیزگی اور
پاکدامنی پہ آپ کو فخر نہ ہوتا اور شاید آپ کو اندازہ نہیں کہ سکندر رحمن ہی میرے
سٹینڈرڈ کا آدمی ہے میرا معیار جتنا بلند ہے وہ میرے معیار سے بھی اتنا ہی بلند ہے۔
اس نے یوں بات کی جیسے سکندر رحمن وہاں”
موجود ہی نہ ہو اور وہ دھڑلے سے اس کا ذکر کیے جارہی ہو۔
اور اگر میں تمہاری نے وقوفی پہ تمہارا ساتھ نہ”
دوں تو۔
تو پھر آپ میری موت میں تو میرا ساتھ دیں گی“ نا؟”
🌸 ناول: “ماۓ نہ مردہ عشق” 🌸
📖 شائع ہوا: کرن ڈائجسٹ (جولائی – اگست 2008)
✍ مصنفہ: نبیلہ عزیز
Contract Marriage Based
After Marriage Romantic Novel
دل کو چھو لینے والی ایک خوبصورت کہانی 🥰
🏡 ہیرو: سکندر — ایک سادہ، مخلص اور گاؤں کا شریف انسان۔
💼 ہیروئن: رباب — جس کی والدہ ایک مضبوط اور محنتی بزنس ویمن ہیں۔
🔹 سکندر، رباب کی ماں کے دفتر میں ملازم ہوتا ہے۔
🔹 رباب کے والد کے انتقال کے بعد، اس کی والدہ اکیلی ہی زندگی کے تمام معاملات سنبھالتی ہیں۔
🔹 دوسری طرف، لالچی چچا کاروبار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور رباب کی شادی اپنے غیر ذمے دار بیٹے سے کرانے پر تُلے ہوئے ہیں۔
⚡ قسمت کا موڑ!
حالات کچھ یوں پلٹتے ہیں کہ ایک مجبوری میں رباب کی ماں، بیٹی کا نکاح سکندر سے کر دیتی ہیں۔
شرط یہ طے پاتی ہے کہ حالات سنبھلنے کے بعد سکندر اسے طلاق دے دے گا۔ 😔
🏡 شادی کے بعد کی زندگی
سکندر، رباب کو اپنے گاؤں لے جاتا ہے — اور یہی سے ان کی کہانی ایک نیا رخ لیتی ہے۔
ناراضی، قربت، سمجھوتے اور محبت کے حسین رنگ آہستہ آہستہ ان کے رشتے کو مضبوط کرتے جاتے ہیں۔ 💕
💖 آخر کار ایک خوبصورت اور خوشگوار انجام کے ساتھ کہانی مکمل ہوتی ہے۔
محبت، خلوص اور احساسات سے بھری یہ کہانی پڑھنے والوں کے دل کو چھو جاتی ہے۔ 🥰👩❤️👨🌸
Novel Description ناول: اے عشق مصنفہ: رخسانہ نگار عدناناشاعت: شعاع ڈائجسٹ (دسمبر 2008) 📖 Age…
Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیںاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر 1997ہیروئن…
Novel Description ناول کا نام: میری دسترس میں ستارے رکھ مصنفہ: سیما بنت عاصماشاعت: پاکیزہ…
Novel Description ناول: میں ہاری پیا مصنفہ: رضوانہ ارشاد احمد اشاعت: کرن ڈائجسٹ May 2007)…
Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…
Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…