Poora Dukh Aur Adha Chand By Iffat Sehar Tahir.

Download link

POORA DUKH AUR ADHA CHAND BY IFFAT SEHAR TAHIR

تم کون ہوتی ہو مجھ پہ یوں حدود و قیود نافذ کرنے والی؟اس کمرے میں آنے تم سے بات کرنے حتی کے تمہیں چھونے تک کے حقوق ہیں میرے پاس۔”سبین نے جھٹک کر اپنے بازو اس کی گرفت سے آزاد کرائے اور اسی بیگانے و سرد انداز میں بولی۔
آئی ڈیم کئیر۔
“آخر تم چاہتی کیا ہو؟”اس کی خودسرانہ گفتگو احمر کو شدت سے احساس دلارہی تھی کہ وہ دوبارہ سے اس سبین کے پیرہن میں لوٹ گئی تھی جو کبھی اپنی باتوں سے یونہی اسے سلگا کر چٹخا کر رکھ دیتی تھی۔
“میں تمہیں ریجیکٹ کررہی ہوں میں تمہارے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی اور نہ ہی تم سے ایسا کوئی رشتہ رکھنا چاہتی ہوں۔”وہ دانت پیستا ہوا آگے بڑھا اور اسے دھکیل کر دیوار کے ساتھ لگادیا۔
“پاگل ہوگئی ہو تم۔۔۔؟”
وہ بھڑک اٹھا تھا۔سبین زور سے چیخی تھی۔
“ہاں ہاں۔۔۔۔پاگل ہوگئی ہوں میں۔پاگل ہوگئی ہوں۔مارو مجھے اور مارو مجھے۔مگر میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گی ۔چھوڑ دو مجھے۔چلے جاؤ یہاں سے میرے پاس مت آؤ میں پاگل ہوگئی ہوں۔”وہ نہ صرف زور زور سے چلارہی تھی بلکہ آنسو بھی اتنی ہی تیزی سے اس کا چہرہ بھگورہے تھے۔اس قدر غیر متوقع صورتحال نے احمر کو ششدر کردیا اور ابھی وہ اپنے اوسان بحال کرہی رہا تھا کہ امی اور بھابھی بھاگی چلی آئی اور اسے سنبھالنے لگی۔
“میرے خیال میں سبین کو کسی سائیکاٹرسٹ کو دکھانا چاہیے۔”عثمان بھائی اس سے نظرین چڑاتے ابو سے مخاطب تھے جو کاغذ کے ان ٹکڑوں کو ہاتھ میں لیے ساکت بیٹھا تھا۔

Novel Description

ناول کا نام: پورا دُکھ اور آدھا چاند 🌙✨
شائع ہوا: آنچل ڈائجسٹ 1999 📖
مصنفہ: عفت سحر طاہر 🖊️

یہ ایک after nikah دل کو چھو لینے والی اور خوبصورت کہانی ہے، ضرور پڑھیں 🌹♥️۔

ہیروئن سبین کی والدہ کا انتقال ہو جاتا ہے 💔 اور وہ اپنے والد کے ساتھ بیرونِ ملک رہتی ہے۔ سال میں ایک بار پاکستان آتی ہے 🙂۔ ہیرو احمر اس کا کزن ہے، جس کے ساتھ اس کی کبھی نہیں بنتی۔ سبین کی شرارتیں اور نٹ کھٹ طبیعت احمر کو سخت ناگوار گزرتی ہے، جبکہ سبین کو اس کی سنجیدگی بالکل نہیں بھاتی 🌸۔

اب جب سبین اپنے والد کے ساتھ مستقل طور پر پاکستان آ جاتی ہے تو دونوں کے درمیان ٹکراؤ اور بڑھ جاتا ہے۔ احمر کو اس کی بے باکی پسند نہیں آتی 🙂۔

اسی دوران احمر اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہے مگر فیملی والے اسے زبردستی سبین کے ساتھ نکاح پر آمادہ کر لیتے ہیں 💍۔ احمر کے جانے کے بعد اسے ایک خط ملتا ہے جس میں سبین نے طلاق کا مطالبہ کیا ہوتا ہے 😌۔

یہ کہانی اتار چڑھاؤ اور جذبات سے بھری ہے، مگر آخرکار ایک پیارا سا انجام ملتا ہے۔ 🌹💖👩‍❤️‍👨
Happy Ending ہے 🌸♥️

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *