Novel Lines
میں نے آپ سے دوسری شادی کی ضرور ہے مگر صرف ماں جی کی ضد کے نتیجے میں۔ میں اپنی لائف سے بے حد مطمئن ہوں میرا خیال ہے کہ انسان ایک ہی بار شادی کرتا ہے اور وہ میں مائرہ سے کر چکا ہوں میں نہ کل مائرہ کے تصور سے باہر نکلا تھا اور نہ آج اس کے خیالوں سے خود کو ازاد پاتا ہوں۔”اس نے بڑی سفاکی سے کہا۔ اس کے پلے تو خاک بھی نا پڑا تھا۔
“تم سوچ رہی ہوگی کہ اگر مجھے شادی سے دلچسپی نہیں تھی تو پھر میں نے شادی کیوں کی تو اس کی وجہ ہے یہ دونوں۔”اس نے اٹھ کر دو پیارے پیارے معصوم بچوں کو اس کے سامنے کیا۔ جنہیں وہ حیرت کی زیادتی کی بنا پر دیکھنا پائی تھی وہ دونوں ٹکڑ ٹکڑ اس کی صورت تک رہے تھے۔
“ماں جی کے خیال میں بچوں کو ماں کے ضرورت ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے مجھے اپنی قسم دے کر شادی کے لیے مجبور کیا ہے۔”
“پاپا یہ ہماری مما ہے نا بالکل اصلی والی۔”بچوں کے لہجے میں ایک آس بھری تڑپ تھی۔
“ہاں بیٹا یہ اپ کی مما ہی اور اج سے یہ اپ کے کمرے میں اپ کے ساتھ رہیں گی۔” اس بات نے عریشہ کو ایک اور جھٹکا دیا۔
چلیے میں اپ کو اپ کا کمرہ دکھا دوں ارسلان کے کہنے کی دیر تھی عریشہ فورا سے بیشتر بیڈ سے اتر ائی۔
“ایک بات اور یاد رکھیے گا عریشہ خان میں اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔”وہ بچوں کو لے کر چل پڑا تو وہ بھی اہستہ اہستہ قدموں سے ان کے پیچھے چل پڑی۔بھاڑی کپڑوں اور زیورات سے اب الجھن محسوس ہو رہی تھی اسے۔جس کے لیے تیاری کی تھی وہ تو ایک غلط نگاہ ڈالنا بھی گوارا نہ کر سکا بچے البتہ بہت اشتیاق سے اسے دیکھے جا رہے تھے۔
Novel Description
ناول: محبت کا اثر ہوگا
مصنفہ: شاہین سجاد
اشاعت: ردا ڈائجسٹ (نومبر 2008)
Rude Hero | Second Marriage Based | After Marriage Romantic Story 🥰💞
ارسلان اپنی پہلی بیوی مائرہ کی المناک وفات کے بعد ٹوٹ سا جاتا ہے 😔 اور اپنے دو کمسن بچوں کی پرورش اکیلے کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اس کی والدہ بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر اس پر دوبارہ شادی کے لیے زور دیتی ہیں۔ یوں اس کی شادی اریشہ خان سے ہو جاتی ہے۔
ابتدا میں ارسلان کا رویہ اریشہ کے ساتھ نہایت سرد اور تلخ ہوتا ہے 💔 وہ اسے دل سے قبول نہیں کر پاتا۔
لیکن اریشہ اپنے صبر، خلوص اور محبت سے گھر کے ماحول کو بدلنے کی کوشش کرتی ہے 🌷 رفتہ رفتہ ارسلان کے دل کی برف پگھلنے لگتی ہے اور نفرت کی جگہ چاہت لے لیتی ہے 💗
آخرکار کہانی ایک خوبصورت اور خوشگوار انجام پر پہنچتی ہے ✨ 🥰👩❤️💋👨Happy Ending
Download PDF Link Below….
👇