میرے سے شادی کے خواب چھوڑ دو اور ہاں اپنا موازنہ کرتے ہوئے یہ مت بھولنا کہ رشتے میں تم میری بھتیجی نہیں میں تمہارا پھوپھا بھی لگتا ہوں اور ہمارے درمیان تیرا سالوں کا ایج ڈفرنس ہے پاگل احمق لڑکی۔”دانت پیستے کھا جانے والی نظروں سے لتاڑتے اس سے اپنی جگہ پر ساکن کر کے اگے بڑھ گئے تھے۔وہ حیرت سے ان کی چوڑی پشت کو دیکھے گئی۔ہاتھ پاؤں سن ہو گئے تھے۔وہ ان کے پیچھے بھاگی۔
“فوزان کو میں نے کبھی پھپھو کا بیٹا نہیں سمجھا بلکہ ہمیشہ اپنا بیٹا سمجھا ہے اور کوئی بھی ماں اپنے بیٹے کو خود سے جدا نہیں کر سکتی۔وہ ان کے سامنے کھڑی واشگاف الفاظ میں انسو بہائے دل کی بات کہہ گئی تھی۔اسی لمحے سے تو وہ ڈرتے تھے وہ تعجب سے اسے دیکھتے رہے۔
“کاش مجھے اندازہ ہوتا کہ تم اس حد تک بےباک ہو چکی ہو۔ تمہارے دماغ میں اس قدر خناس بھر چکا ہے تو میں یہ نوبت ہی نہ انے دیتا۔بہت پہلے ہوش کے ناخن لے لیتا۔ انہوں نے تلملا کر کہا تو ایشا نے تڑپ کر انہیں دیکھا ل۔کتنی نفرت و حقارت سے وہ اسے دیکھ رہے تھے اس کا دل کانپا۔
“ایشاء تم میری بات کان کھول کر سن لو تم جو اوٹ پٹانگ خوابوں کے محل تعمیر کر رہی ہو۔ وہ کبھی ممکن نہیں اگر مجھے شادی ہی کرنا ہوتی تو کب کا کر چکا ہوتا اور تمہیں شرم تو نہ ائی ہے سب سوچتے ہوئے میرے سامنے یوں اپنا آپ اشکار کرتے ہوئے۔شرم آرہی ہے مجھے اس تصور سے ہی کہ جس لڑکی کو ابھی میں کم عمر بالا ابالی اچھا سمجھ رہا تھا۔وہ میرے سامنے کھڑی میری انکھوں میں دیکھتے اظہار عشق فرما رہی ہے۔” وہ رودی۔پھوٹ پھوٹ کر۔کتنا غلط سمجھ رہے تھے وہ اسے۔وہ اپنی ساری انا خودداری خوف کو پس پشت ڈالے صرف اور صرف فوزان کی خاطر ان کے سامنے آئی تھی اور وہ۔۔” اس کا دل تڑپ اٹھا۔
HUM DIL SE HARY HAIN BY SUMAIRA SHAREEF TOOR
📘 ناول: ہم دل سے ہارے ہیں
✍️ مصنفہ: سمیرا شریف طور
🌸 اشاعت : آنچل ڈائجسٹ
🌹 Age Difference, Second Marriage based Rude Hero, After Nikah Romantic Novel 👌🏻👌🏻👌🏻💞
شہباز حیدر کافی روڈ سے ہیں ۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد وہ خود کو زندگی سے کاٹ چکا ہے۔ ایک چھوٹا سا بیٹا اس کی ساری دنیا ہے، اور وہ ہر حال میں اسے کسی بھی دکھ یا کمی سے بچانا چاہتا ہے۔ اس کی تلخی، کم گوئی اور سخت رویہ اسی دکھ کا عکس ہے جو وہ برسوں سے دل میں چھپا کر بیٹھا ہے۔💔🌿
گھر والے اسے اکیلا دیکھ کر پریشان رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی زندگی میں دوبارہ خوشیاں لوٹ آئیں۔ اسی لیے وہ Eesha کا رشتہ اس کے لیے منتخب کرتے ہیں—ایسی لڑکی جو شہباز حیدر سے شدید محبت کرتی ہے ۔۔عمر کے فرق کی وجہ سے شہباز حیدر اس سے دور بھاگتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں عیشہ ان کی محبت سے پیچھے ہٹ جائے۔۔۔
مگر مسئلہ ایک ہی ہے… Shehbaz اس رشتے کے لیے بالکل تیار نہیں۔ اس کا سرد مزاج، تیکھی باتیں اور انکار سب کو بے بسی میں ڈال دیتے ہیں۔ لیکن حالات کچھ یوں رخ بدلتے ہیں کہ اس کی مرضی کے بغیر ہی یہ نکاح ہو جاتا ہے۔
نکاح کے بعد۔۔۔۔ محبت Shehbaz کے دل کی دیواروں پر بھی ہلکی ہلکی دستک دینے لگتی ہے۔💞
۔🌹✨
یوں یہ کہانی آہستگی سے آگے بڑھتے ہوئے ایک خوبصورت اختتام تک پہنچتی ہے، جہاں غلط فہمیاں پیچھے رہ جاتی ہیں، دل ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں، اور زندگی نئے رنگوں سے بھر جاتی ہے۔
آخر میں دونوں کی زندگی محبت، اعتماد اور سکون کے خوبصورت رشتے میں بدل جاتی ہے—
ایک سچی “ہَیپی رومینٹک اینڈنگ” کے ساتھ۔ 💖💏💖
۔ 🌸
Novel Description 📚 ناول: “کس قدر تجھے چاہیں”✍️ مصنفہ: سعدیہ عابد📖 اشاعت: دوشیزہ ڈائجسٹ Kidnapping…
Novel Description Writing📖 ناول: ٹویٹ ٹویٹ ٹویٹ ✍️ مصنفہ: عنیزہ سید 📚 اشاعت: شعاع ڈائجسٹ…
Novel Description ناولٹ : خَلِشمصنفہ: نادیہ احمد اشاعت : پاکیزہ ڈائجسٹ جولائی 2017🌸 Second Marriage…
Novel Description ناول "اُسی کی چاہ میں" مصنفہ: یاسمین نشاط اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی…