Novel Lines

کہ آپ۔۔میرا مطلب ہے کہ آپ اس شادی سے۔۔۔”باوجود اتنے دنوں کے اکٹھے کرتے حوصلے کے وہ اس جملے پہ اٹک ہی گئی۔۔
“آپ بات جاری رکھیے۔۔”وہ اسے ہمت دلارہا تھا۔۔
“آپ شادی سے انکار کردیں۔۔”وہ جانتی تھی کہ یہ جملہ سننے والے کی سماعتوں میں بےحد ناگوار گزرے گا۔۔وہ چشم زون سے اس کے ماتھے پہ بڑھنے والے بلوں اور چہرے پہ چھائی غصے کی سرخی کو دیکھ سکتی تھی۔۔
“کیوں۔۔”کافی دیر کے انتظار کے بعد مختصر سوال ہوا تھا اور اس کا جواب وہ کیسے دیتی کہ دکاندار نے بھی مشکوک نظروں سے دیکھنا شروع کردیا تھا۔۔
“بس ابھی میں کچھ عرصہ کیلیے ابا کی ذمہ داریوں میں ان کا ہاتھ بٹانا چاہتی ہوں۔۔اینڈ آلسو آئی ایم انگیجڈ ود آزر۔۔”اب خاصی صاف آواز میں کہا تھا البتہ آخری بات پہ زبان لڑکھڑا سی گئی تھی۔۔کیا سوچتا ہوگا عالیان کہ کس قدر بےشرم لڑکی ہے جو والدین کے فیصلے کے خلاف یوں سر اٹھارہی ہے۔
“مجھے کیا جو بھی سوچے۔۔”اگلے لمحہ سر جھٹک کر خود کو اس کیفیت سے نکالا۔۔
“ایسا ہے زرتاشہ کہ میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مما کا ہوگا۔۔”خلاف توقع خاصے نرم لہجے میں وہ بول رہا تھا۔۔
“تو آپ شادی کیلیے بھی مما کو ہی پیش کردیتے۔۔”مارے غصہ کہ جو جملہ فوری طور پہ نکلا تھا اس کا احساس دوسری طرف سے کھٹاک سے فون بند ہونے پہ ہوا تھا۔

Read More …

👇

MOHABBAT HUM NY KI HAI BY SHAZIA RAFIQUE

Novel Description

ناول : محبت ہم نے کی ہے

مصنفہ : شازیہ رفیق ✨
شائع ہوا : حنا ڈائجسٹ مئی 2007



یہ کہانی زبردستی کی شادی اور دوسری شادی پر مبنی ہے ❤️🥀

ہیروئن زرتاشہ کے والد نہایت سخت مزاج ہیں 👨‍👧۔ زرتاشہ کا کزن اسے پسند کرتا ہے لیکن والد پر پھوپھو کا بہت اثر ہے 😔۔ پھوپھو کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی تھی جس کا پہلے سے ایک بیٹا عالیان تھا 👨‍✈️۔

عالیان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں ۔ وہ پولیس آفیسر ہے اور ہیروئن کی پھوپھو کا سوتیلا بیٹا ہے۔ پھوپھو زرتاشہ کے لیے عالیان کا رشتہ لے کر آتی ہیں اور والد فوراً ہاں کر دیتے ہیں 👍۔ لیکن زرتاشہ اس رشتے پر راضی نہیں ہوتی 😢۔

شادی کے بعد کہانی خوبصورت انداز میں آگے بڑھتی ہے 💕✨۔ آخرکار اختتام خوشگوار اور خوشی بھرا ہے 🌹👩‍❤️‍👨۔

کمال کی کہانی ہے، ضرور پڑھیں 🥰📖

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

17 hours ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

18 hours ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

3 days ago

Nakail By Tehniyat Abdul Rehman.

Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…

3 days ago

Yai Kaisi Reet Rachai Hai By Farah Gull.

Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…

3 days ago

Kabhi Khushboo Kabhi Gulab By Ammara Khan.

Author Biography: Ammara Khan is a prominent and highly admired name in modern Urdu literature,…

4 days ago