ماما آپ اکیلی اتنے سارے کام کیسے کرسکتی ہیں۔اس کیلیے تو پاپا ہونے چاہیے نا۔”
“ماما اگر ہمارے رئیل پاپا نہ ہو تو سٹیپ پاپا تو گھر میں لائے جاسکتے ہیں نا۔”ولی نے سوچ کر دبے دبے جوش سے ماں کا کندھا ہلایا۔
“سٹیپ پاپا کیا ہوتا ہے بیوقوف۔”علی نے اسکا مذاق اڑایا۔زرلالہ نے سر تھام لیا۔
“کس فضول بحث میں الجھ گئے ہو۔چلو خاموشی سے اپنا کام کرو۔”وہ انہیں ٹال گئی۔ولی اٹھ کر باہر کی جانب بھاگا۔
“انکل آپ۔”لہجہ بےساختہ اشتیاق سے لبریز ہوگیا۔زرلالہ کے تیور سخت اور پتھریلے ہوگئے۔
“کیسے ہیں بیٹے آپ۔”اس نے سہولت سے ولی کو گود میں اٹھا کر پیار کرنے کے بعد نیچے اتار دیا۔
“بھائی کدھر ہیں۔”
“وہ اندر ہے بلاؤں مگر۔۔”ولی نے ہچکچا کر ماں کو دیکھا۔
“ہاں ہاں بلاؤ کچھ نہیں کہتی آپ کی ماما۔”
“تم چلو اندر اور جاکر ہوم ورک کرو۔”زرلالہ کا لہجہ قہربرساتا تھا۔
“میں آپ سے کچھ نہیں کہ رہا۔بچوں سے بات کررہا ہوں۔آپ کو کیا تکلیف ہورہی ہے۔”ساحر کا لہجہ برہم تھا۔
“بچے میرے ہیں۔آپ کے کچھ نہیں لگتے۔یوں بھی ہمارا آپ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے اور میں اجنبی لوگوں پر اعتبار کرنے کے قائل نہیں ہوں۔”
“نہیں ہیں میرے بچے تو ہوجائیں گے اور ویسے بھی پہلے پہل سب اجنبی ہوتے ہیں۔ملنے ملانے سے ہی اجنبیت ختم ہوتی ہے اور پھر رشتہ داری میں بدلتی ہے۔خیر چلتا ہوں پھر آؤں گا میں۔”
“پھر سے۔۔۔”زرلالہ نے ریورس ہوتی گاڑی کو دیکھ کر اپنا سر پکڑلیا تھا۔
Download link
NIKHAR GYE HAIN GULAB SARY BY SHAZIA CHAUDHARY
Novel Description
ناول: “نکھر گئے ہیں گلاب سارے”
مصنفہ: شازیہ چوہدری
اشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ
After Marriage | Rude Hero | 2nd Marriage Based Romantic Story ❤️❤️
چار جوڑوں کی کہانیاں ایک ہی لڑی میں اس خوبصورتی سے پروئی گئی ہیں کہ قاری ہر کردار کے ساتھ جڑ جاتا ہے 💞
🌿 پہلی کہانی ازھر اور محسن کی ہے جو دو بھائی ہیں۔
ازھر ڈاکٹر جبکہ محسن وکیل ہے 😍
دونوں کی دلچسپ نوک جھونک پڑھ کر بار بار ہنسی آتی ہے 😄
انہی کے گھر ہیروئن نگین آتی ہے جو ایک ٹیچر ہے۔
نگین اور ازھر کی اسٹوری بہت نرم، خوبصورت اور فیملی ماحول سے بھرپور ہے 💕
🌿 دوسری کہانی ہیروئن شریال کی ہے جو حویلی میں رہتی ہے۔
اس کی منگنی کزن دراب سے ہوتی ہے جو کافی آوارہ مزاج ہے 😶
شریال ڈاکٹر ہے اور اپنے پھوپھی زاد سکندر کو پسند کرتی ہے 💖
سکندر کے والدین نے لو میرج کی تھی اسی لیے حویلی والے اسے حقارت سے دیکھتے ہیں اور نوکروں جیسا سلوک کرتے ہیں 💔
اس جوڑی کی کہانی بہت دل کو چھوتی ہے 🌸
🌿 تیسری کہانی ساحر اور زرلالہ کی ہے 💞
ساحر بھی حویلی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔
زرلالہ ایک آنٹی کے ساتھ رہتی ہے جن سے وہ ٹرین میں ملتی ہے 🚉
ان آنٹی کا بیٹا بھی اسے پسند کرنے لگتا ہے جبکہ دراب کا دل بھی زرلالہ پر آجاتا ہے 😍
اس کہانی میں محبت، الجھنیں اور جذبات بہت خوبصورتی سے دکھائے گئے ہیں ✨
🌿 چوتھی کہانی سعود اور ماہین کی ہے 💕
سعود ماہین کو بہت پسند کرتا ہے لیکن ماہین کافی بگڑی ہوئی لڑکی ہے 😅
اس کی والدہ حویلی والوں سے شدید نفرت کرتی ہیں اور یہی نفرت ماہین کے دل میں بھی بھر دیتی ہیں۔
پھر سعود اور ماہین کی Forced Marriage ہوجاتی ہے 💍
بعد از شادی ان کی بدلتی ہوئی زندگی اور جذبات بہت خوبصورت انداز میں لکھے گئے ہیں 💛
ناول میں صرف رومانس ہی نہیں بلکہ پورا خاندانی ماحول، رشتوں کی خوبصورتی، حسد، محبت، قربانی اور جذبات سب کچھ موجود ہے 🌺
ہر کردار اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور تمام کہانیاں ساتھ ساتھ چلتے ہوئے بھی قاری کو بور نہیں ہونے دیتیں 💯
پرانی طرز کی شاندار فیملی آفٹر میرج رومینٹک اسٹوریز پسند ہیں تو یہ ناول ضرور پڑھیں 📚💖
Happy Ending 💝💝💝