Kaisy Manu Tum Mere Ho By Umm E Maryam.

رات کے اس وقت کیوں آئے ہیں یہاں اگر کسی نے دیکھ لیا تو بہت برا ہوگا۔”دوپٹہ اچھے سے شانہ پر پھیلانے کے بعد بالوں کو سمیٹ کر جوڑے کی شکل میں لپیٹتے وہ خجالت کو سائیڈ پہ رکھتے اب کڑے تیوروں سمیت مخاطب ہوئی تو جواباً احد مرتضی نے گہرا سانس کھینچتے ہوئے اپنے بیٹھنے کو مناسب جگہ تلاش کر اسے بہت اطمینان سے جواب دیا تھا۔
“اس وقت کا انتخاب کرنے پہ تم نے مجبور کیا ہے۔”
“شٹ اپ۔”
اسے جیسے کرنٹ لگا تھا تیوری چڑھا کر اسے گھورنے لگی۔
“کیا فضولیات ہیں۔”
“فضولیات نہیں محترمہ پورا دن دستیاب جو نہیں ہوتی بندہ بات کرنے کو تو کیا دیکھنے کو بھی ترس جائے۔”
بے لگام لہجہ اس پر سہاگہ بہکتی مچلتی وارفتہ نگاہیں حیا نے بری طرح سے چونک کر بغور اسے دیکھا اور ٹھٹک سی گئی۔
“آپ کا کیا خیال ہے اس طرح میں اپ کو آسانی سے دستیاب ہو جاؤں گی۔” اس نے باقاعدہ آنکھیں نکالی تھیں۔
“ہو جاؤ گی کیا۔”
“ہو گئی ہوں۔”وہ جواب میں بہت زعم سے کہتا ہے اس کی انکھوں میں جارحانہ سے انداز میں جھانک کر جانے کیا باور کروا گیا تھا کہ حیا کے وجود میں سنسنی کا احساس دوڑنے لگا۔
“آپ کیا کہنا چاہتے ہیں اگر مقصد مجھے خوفزدہ کرنا ہے تو میں۔”
“ارے نہیں ڈرو نہیں میں تو بہت صلح صفائی سے تم سے بات کرنے آیا ہوں۔”جواباً وہ جس پہ نیازی سے بولا تھا حیا نے لب بینچ کر شعلہ بار نظروں سے اسے گھورنے پر اکتفا کیا۔
“بے شک نکاح ہوا ہے مگر میں باقاعدہ رخصتی کی رسم ادا ہو جانے کے بعد ہی اپنا حق استعمال کرنا پسند۔۔۔”
“شٹ اپ یہ کس قسم کی فضول باتیں کرنے آئے ہیں آپ۔” اس کا چہرہ بے تحاشہ سرخ ہو کر دہکنے لگا تھا۔

Download PDF Link Below…

KAISY MANU TUM MERE HO BY UMM E MARYAM

Novel Description

ناول کا نام: کیسے مانوں تم میرے ہو
✍️ تحریر: اُمِ مریم
🗓️ اشاعت: حنا ڈائجسٹ، اکتوبر 2008

🌙 عید کے رنگ، رشتوں کی تلخیاں، اور محبت کی چمک سے سجی ایک لاجواب کہانی! 💫

👩‍❤️‍👨 حیا اور احد مرتضیٰ ہیں کزن، مگر تعلقات کچھ الجھے ہوئے۔ ہیا کے والد نے دو شادیاں کیں—پہلی شادی احد کی خالہ سے، اور دوسری حیا کی والدہ سے۔ دونوں رشتے وقت کی دھول میں بکھر گئے۔ 🕊️

🏠 حیا اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے، مگر عید کے موقع پر باپ کے گھر آتی ہے—جہاں پرانی یادیں اور نیا امتحان اُس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔

🧊 احد ایک سنجیدہ، ٹھنڈے مزاج کا ڈاکٹر ہے—جسے دنیا کی پروا کم اور انا کی فکر زیادہ ہے 😎۔ جبکہ حیا ہے خود سر، بے باک اور اپنی بات پر ڈٹ جانے والی لڑکی 😤۔

⚡ دونوں کی تکرار، ضد، اور اختلافات کہانی کو مزےدار بناتے ہیں، یہاں تک کہ قسمت کا کھیل اُنہیں ایک زبردستی کے نکاح میں باندھ دیتا ہے 💍۔

❤️ اب شروع ہوتا ہے ایک نیا سفر—نفرت، برداشت، اور پھر دھیرے دھیرے محبت کا۔ ایک ایسا رشتہ جو دل سے جڑتا ہے۔

✨ محبت، مزاح، جذبات، اور خوشگوار انجام سے بھرپور یہ ناول  ضرور پڑھنے والا ہے! 💕📖

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *